?️
اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’انشا اللہ پاکستان کی تاریخ کا ’سب سے بڑا جلسہ‘ آزادی چوک اسلام آباد میں27 مارچ بروز اتوار کو ہوگا جس کے دوران وزیر اعظم عمران خان تاریخی خطاب کریں گے‘۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہوگی۔
انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں بھرپور ناکامی ہوگی، وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس ہوجائے گا۔
یاد رہے کئی ہفتوں تک مشاورت اور مسلسل اجلاس منعقد کرنے کے بعد اپوزیشن نے 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔
آئین کے آرٹیکل 95 کے تحت قرارداد جمع کرانے کے علاوہ اپوزیشن نے آئین کے آرٹیکل 54 (3) کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔
آئین کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ریکوزیشن نوٹس جمع کرانے کے بعد 14 دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس بلانے کے پابند ہیں، جس کا مطلب ہے کہ انہیں 22 مارچ تک قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ہوگا اور تین سے سات دن کے اندر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانا ہوگی۔
علاوہ ازیں اسلام آباد میں پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ21، 22 اور 23 مارچ کی تاریخوں کو او آئی سی کا اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے، کوشش ہے اس دوران قومی اسمبلی کا اجلاس ان تاریخوں میں منعقد نہ کیا جائے تاہم اس کا حتمی فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹ ڈالنے والے کو دس لاکھ لوگوں میں سے گزر کر جانا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
گھر سے میدان تک؛ خواتین مزاحمت کا مرکز ہیں اور مجاہدین کی نسلوں کی پرورش کرتی ہیں
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی ایک تعلیمی مشیر محترمہ "فاطمہ نصر اللہ” نے
اگست
وزیراعلی سندھ کا کراچی کی تمام سڑکوں کی تعیرِ نو اور مرمت کا حکم
?️ 26 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ملک کے سب
ستمبر
حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کے بارے میں سعودی میڈیا کے دعووں کو مسترد کر دیا
?️ 24 جولائی 2025حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کے بارے میں
جولائی
ایرانی عوام مشرق وسطیٰ میں جمہوریت کے لیے امریکی عزم کے خلاف ہیں: گیلپ سروے
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:گیلپ کی جانب سے کیے جانے والے تازہ ترین سروے پولز
اپریل
پیکا ایکٹ: سندھ اور لاہور ہائیکورٹس سے وفاق کو نوٹسز جاری، جواب طلب
?️ 10 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے پیکا ایکٹ کے
فروری
ٹرمپ کی مقبولیت تاریخی کم ترین سطح پر؛ فائننشل ٹائمز کا سروے
?️ 6 ستمبر 2026سچ خبریں:فائننشل ٹائمز کے لیے فوکل ڈیٹا کے سروے کے مطابق ڈونلڈ
ستمبر
افغان طالبان کا قتل عام
?️ 27 اپریل 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں
اپریل
اسرائیل میں ڈاکٹروں کی شدید کمی، طبی عملے کی بیرون ملک نقل مکانی میں اضافہ
?️ 17 ستمبر 2026سچ خبریں:صیہونی حکومت کو ڈاکٹروں کی قلت کا سامنا ہے، جبکہ ڈاکٹروں
ستمبر