?️
حزب اللہ نے لبنانی حکومت کے ساتھ محاذ آرائی کے بارے میں سعودی میڈیا کے دعووں کو مسترد کر دیا
حزب اللہ لبنان نے سعودی چینلز العربیہ اور الحدث کی جانب سے اس تنظیم پر حکومت لبنان کے ساتھ تصادم کی تیاری کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ حزب اللہ نے ان دعوؤں کو مکمل طور پر جھوٹ، بے بنیاد اور ایک گمراہ کن پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رپورٹس دراصل ایک سازش کا حصہ ہیں، جن کا مقصد لبنان میں عدم استحکام اور خلفشار پیدا کرنا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ ایسے جھوٹے اور خیالی دعوے صرف ان میڈیا اداروں کی سوچ کی پیداوار ہیں جو مخصوص اور مشکوک اہداف کی تکمیل چاہتے ہیں۔
تنظیم نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے جھوٹے دعوؤں کو نظر انداز کریں اور حزب اللہ کے مؤقف کو جاننے کے لیے صرف اس کے معتبر اور سرکاری ذرائع کا حوالہ دیں، خاص طور پر ان نازک حالات میں جہاں ملک کو اتحاد اور استحکام کی ضرورت ہے۔
حزب اللہ کے بیان میں مزید کہا گیا یہ افواہیں نہ صرف بے بنیاد ہیں بلکہ فتنہ انگیزی کا ہتھیار بھی ہیں، جنہیں ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
60% امریکی تعلیم یافتہ لوگ فلسطینی حامی طلباء کی ملک بدری کی مخالفت کرتے ہیں
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ نصف امریکی
جون
پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج اور دھرنے کا اعلان
?️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا
مئی
صیہونی اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں زخمی
?️ 26 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی عسکریت پسندوں نے جمعہ کے روز مغربی کنارے کے
فروری
پوپ فرانسس کی آیت اللہ سید سیستانی سے ملاقات
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:گذشتہ روز عراق میں کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ فرانسس کی
مارچ
پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں مکمل ڈیڈ لاک ، حکومت عمران خان کو کہیں اور بھی منتقل کر سکتی ہے.رانا ثنااللہ
?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا
دسمبر
روس کے خلاف امریکہ اور نیٹو کی سازش
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے بحران کو لے کر
اپریل
نیتن یاہو جھوٹا ہے: ریاض منصور
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی کانگریس ہزاروں فلسطینی حامیوں اور نیتن یاہو کے مخالفین
جولائی
اسلام آباد کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خُودکش دھماکے میں 12 افراد شہید، 27 زخمی
?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری
نومبر