?️
سچ خبریں:صیہونی میڈیا کی طرف سے ایک فلسطینی نوجوان پر گولی چلانے کی خبر کے ایک گھنٹے بعد ان ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ مغربی کنارے کے قریب گولی لگنے والا شخص صیہونی ہے جسے غلطی سے کسی اور صیہونی نے گولی مار دی۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کی جانب سے یہ اطلاع دینے کے ایک گھنٹے بعد کہ ایک نوجوان فلسطینی کو رام اللہ کے قریب گولی مار دی گئی، ان ذرائع ابلاغ نے صیہونی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ زخمی شخص صیہونی آباد کار ہے جس پر دوسرے آبادکار پر فلسطینی ہونے کے شبہے میں اور یہ سوچتے ہوئے کہ وہ اس پر حملہ کرنے جا رہا ہے، گولی چلا دی ۔
واضح رہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ جمعرات کی شب رام اللہ کے قصبے "نعلین” کے قریب "مخماس” گاؤں کے داخلی دروازے پر پیش آیا اور گزشتہ ہفتوں میں یہ دوسرا موقع ہے کہ کسی صہیونی نے غلطی سے دوسرے صیہونی کو گولی مار دی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے صیہونی فوجیوں نے اپنے ایک حملے میں اپنے ساتھیوں پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ایک صیہونی فوجی ہلاک ہو گیا، اس کارروائی سے قابض فوج کی بے عزتی ہوئی اور آئندہ حملوں میں اس کی تکرار کو روکنے کے لیے تحقیقات کی گئیں۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والے تین دھماکوں اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں یہاں تک کہ 1967 کے مقبوضہ علاقوں کے اندر گھات لگانے، فائرنگ اور سرد ہتھیاروں سے حملوں جیسی صیہونی مخالف کارروائیوں کا سلسلہ صیہونیوں کے لیے خوف اور پریشانی کا باعث ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ سے پیسہ کمانے پر یورپی یونین کی امریکہ پر کڑی تنقید
?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شروع ہوئے نو ماہ گزرنے
دسمبر
صدر سے مشاورت کے بغیر انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا ترمیمی بل سینیٹ سے منظور
?️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کو صدر سے مشاورت
جون
اسلام آباد،ریاض دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کا ذریعہ بنے
?️ 20 ستمبر 2025اسلام آباد،ریاض دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کے اتحاد کا ذریعہ بنے پاکستان
ستمبر
روس کے ایٹمی ہتھیاروں نے مغرب کو ماسکو کے خلاف اعلان جنگ کرنے سے روکا
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: دمتری مدودف کا خیال ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے
دسمبر
ترکی کی نجی شعبے کی سب سے بڑی تنظیم کی اردگان پر تنقید
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: ان دنوں ترکی کا سیاسی اور معاشی منظر ایک
فروری
اگلے 72 گھنٹوں میں تمام مجرمان، منصوبہ ساز اور حملہ آور گرفتار ہونے چاہئیں، شہباز شریف
?️ 13 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کور
مئی
غزہ کی جنگ صہیونیوں کے درمیان اختلافات کا باعث ہے
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی امور کے ایک ماہر نے غزہ شہر پر جنگ
ستمبر
فواد چوہدری کا ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سے متعلق اہم بیان
?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق چیف
نومبر