?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو ولی عہد کی جانب سے دورے کی دعوت دی، وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انشیٹیوکانفرنس میں شرکت کریں گے، مڈل ایسٹ گرین انشیٹیو کانفرنس کا نعقاد 23 سے 25 اکتوبر تک ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب موسمیاتی تبدیلیوں پرمنصوبہ بندیوں کے ہم خیال ہیں۔
خیال رہے وزیراعظم عمران نے اقتدار سنبھالنے سے لے کر اب تک سب سے زیادہ سعودی عرب کے دورے کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے رواں سال مئی میں بھی سعودی ولی عہد محمد سلمان کی دعوت پر تین روز کیلئے سعودی عرب کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے دورے کے دوران محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور معیشت، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے بھی ملاقات کی، جس میں اسلامو فوبیا اور دیگر عالم اسلام کے مسائل کے پر بات کی گئی۔ اسی طرح 16 اگست کو پاکستان میں وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی ،وزیراعظم عمران خان نے وفد کا خیرمقدم کیا، وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور سعودی عرب اور پاکستان کے عوام کے مابین روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حال ہی میں قائم ہونے والی سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یاد رہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ اور انتہائی قریبی تعلقات قائم ہیں، حکومت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مؤخر ادائیگی پر تیل کے معاملات طے پاگئے، وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 15 کروڑ ڈالر کی سہولت دے گا، سعودی عرب دو سال میں پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، یہ رقم تیل کی خریداری کیلئے استعمال کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ و اہلیہ فائرنگ سے زخمی، بیٹی بیٹا جاں بحق
?️ 16 اگست 2025مالاکنڈ (سچ خبریں) مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جے یو آئی
اگست
بن گوئر گلے کی ہڈی بن گیا ہے
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر، Itmar Ben-Guer کے اعلان
ستمبر
مقبوضہ کشمیر میں روزانہ کتنی خواتین لاپتہ ہوتی ہیں؟
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں 2019
جولائی
ریئل اسٹیٹ بروکرز، بلڈرز کو ٹیکس دائرہ کار میں لایا جائے گا:مفتاح اسماعیل
?️ 25 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ
جون
بائیڈن کا نیتن یاہو کو ایک اور حکم
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: دیر سے ہی سہی لیکن آخرکار آج امریکی صدر جو
دسمبر
پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور جی ایچ کیو پر حملہ ایک جیسا ہے تو پھر تفریق کیوں؟ جسٹس مندوخیل
?️ 3 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ
فروری
ہم چین سے AI کی جنگ ہار گئے: پینٹاگون سافٹ ویئر کے سابق ڈائریکٹر
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:پینٹاگون کے سابق سافٹ ویئر ڈائریکٹر نے فنانشل ٹائمز سے بات
اکتوبر
افغانستان کی معاشی اور انسانی صورتحال تشویشناک ہے:بین الاقوامی تحقیقاتی ادارہ
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:ایک بین الاقوامی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ
فروری