🗓️
سچ خبریں:الجزائر کی نیشنل لبریشن فرنٹ نے اکتوبر 1961 میں فرانسیسی فوجیوں کے ہاتھوں اس ملک کے عوام کے قتل عام کی برسی کے موقع پر اس بات پر زور دیا کہ پیرس کو ان جرائم پر معافی مانگنی چاہیے۔
رائے الیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کی "جبہۃ تحریر الوطنی” پارٹی (نیشنل لبریشن فرنٹ) نے جو اس ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، اس ملک میں فرانسیسی استعمار پر کڑی تنقید کی، رپورٹ کے مطابق الجزائر کی نیشنل لبریشن فرنٹ کا اصرار ہے کہ فرانس کو 17 اکتوبر 1961 کے جرم کے لیے الجزائر سے معافی مانگنی چاہیے، اس تاریخ کو پیرس میں فرانسیسی پولیس نے الجزائر کے ہزاروں پرامن مظاہرین پر حملہ کیا جبکہ الجزائر کے عوام مظاہروں میں نے اپنے ملک کی آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مورخین کا کہنا ہے کہ فرانسیسی پولیس نے مذکورہ مظاہروں میں سینکڑوں الجزائری شہریوں کو ہلاک کیا اور متعدد زخمیوں کو پل سے پیرس کے دریائے سین میں پھینک دیا جو 1961 کے پیرس قتل عام کے نام سے مشہور ہوا،الجزائر کی اس جماعت نے اس بات پر زور دیا کہ فرانسیسی حکام کو اس تاریخی قتل عام کا اعتراف کرنا چاہیے، یاد رہے کہ یہ جماعت جو اس سے پہلے الجزائر کی حکمران جماعت تھی، اس وقت اس ملک کی موجودہ پارلیمان میں سب سے زیادہ نمائندے رکھتی ہے۔
مشہور خبریں۔
کرم: مندوری میں قبائلیوں کا دھرنا 16ویں روز بھی جاری، ٹل تا پاراچنار شاہراہ آج بھی بند
🗓️ 11 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے لوئرکرم مندوری
جنوری
یمن میں آخری دنوں میں جنگ بندی؛ Grundberg کی تجویز کیا ہے؟
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: یمن میں دو ماہ کی جنگ بندی اس سال
جولائی
جس انداز سے شاہ محمود قریشی کو پولیس کی گاڑی میں دھکیلا گیا وہ قابل مذمت ہے، رضا ربانی
🗓️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق چیئرمین سینیٹ و رہنما پیپلز پارٹی رضا
دسمبر
یمن میں خوراک فراہم کرنے کے لیے ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں: اقوام متحدہ
🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے ناکافی
دسمبر
عالمی میڈیا میں امام خمینی کی رحلت کے موقع پر آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات کا عکس
🗓️ 5 جون 2022سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کا امام خمینی کی رحلت کی
جون
بلوچستان میں بم حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید
🗓️ 26 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں فرنٹیئر کور
ستمبر
مقبوضہ علاقوں میں خوف کا غلبہ
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:2023 میں قدس شہر نے ایک ایسی کارروائی کا مشاہدہ کیا
جنوری
لاہور ڈی ایچ اے حادثہ کیس: ایف آئی آر میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات بھی شامل
🗓️ 17 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پولیس نے ایک نوجوان لڑکے کے خلاف پہلے سے
نومبر