سچ خبریں:حماس تحریک کے بعض ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مزاحمتی تحریک کی سکیورٹی سروسز نے ریاستی سکیورٹی سروسز کے تعاون سے متعدد اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
فلسطینی تحریک حماس کے بعض ذرائع نے بتایا کہ مزاحمتی تحریک کے سکیورٹی اپریٹس اور ریاستی سکیورٹی اپریٹس کےدوماہ کے تعاون سے صیہونی حکومت کو ایک مہلک دھچکا پہنچا اور اس کے متعدد جاسوسوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ان ذرائع کے مطابق یہ حملے قابض حکومت اور اس کے افسران کے انٹیلی جنس آلات کو مزید دھچکا پہنچاتے رہیں گے، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مزاحمتی اور ریاستی سکیورٹی اپریٹس قابض حکومت کے انٹیلی جنس اپریٹس کے ساتھ ایک بڑے تنازع میں داخل ہوچکے ہیں اور وہ وقتاً فوقتاًاس حکومت کے کرائے کے فوجیوں کوکو تکلیف دہ ضربیں پہنچا سکتے ہیں ۔
القدس اخبار کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسران شہریوں کو پھنسانے اور انہیں جاسوسی کے لیے بھرتی کرنے کے لیے مختلف آلات استعمال کرتے ہیں، تاہم سکیورٹی سروسز شہریوں کو مطلع کر کے چوکس رہتی ہیں اور انہیں خبردار کر رہی ہیں کہ وہ جعلی ناموں والے خیراتی ادارے، شخصیات اور یگر لوگوں کے ساتھ میل جول نہ رکھیں، جو کرائے کے فوجیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،سکیورٹی فورسز صیہونیوں کی ان کوششوں کا مقابلہ کرتی ہیں۔