?️
سچ خبریں:عرب وزرائے خارجہ نے بیروت میں ہونے والی نشست میں عرب دنیا سے متعلق بعض امور پر تبادلہ خیال کیا۔
لبنانی خبر رساں ایجنسی این این اے کی رپورٹ کے مطابق عرب وزرائے خارجہ نے بیروت میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس کے دوران انہوں نے لبنان اور مسئلہ فلسطین کی حمایت اور یکجہتی پر زور دیا، لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب، جن کا ملک عرب وزرائے خارجہ کی کونسل کا گردشی چیئرمین ہے، نے اس اجلاس کی افتتاحی صدارت کی۔
رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں عرب لیگ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل حسام ذکی نے کہا ہے کہ اس اجلاس میں الجزائر میں عرب سربراہی اجلاس کے انعقاد کی تیاریوں،صومالیہ میں بھوک کے سائے میں تباہ کن صورتحال پر غور کیا گیا اور عرب دنیا کی سنگین آب و ہوا نیز خوراک کی حفاظت کا جائزہ لیا گیا، ان کے مطابق اس اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور لبنان کی حمایت اور یکجہتی پر زور دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس اجلاس کے شرکاء نے ان معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جو الجزائر میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں اٹھائے جانے والے ہیں، فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بھی کہا کہ فلسطین کی صورتحال تشویشناک ہے اور عرب ممالک کو چاہیے کہ وہ فلسطین میں ہونے والے واقعات اور فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی پامالی اور صیہونی عبوری حکومت کے جنگی جرائم نیز انسانیت کے خلاف جرائم پر توجہ دیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں ترک افواج کا داخلہ تل ابیب کی سرخ لکیر ہے: نیتن یاہو
?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: 12 ٹی وی، جو اسرائیلی ریاست کے زیرانتظام ہے، نے
اکتوبر
ای وی ایم کی مخالفت نہیں کی، جلدبازی میں پورا الیکشن متنازع نہیں بناسکتے، چیف الیکشن کمشنر
?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے
دسمبر
کیا چین اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے؟
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے جو بائیڈن
نومبر
حزب اللہ کے میزائل کہاں تک پہنچ سکتے ہیں؟ سید حسن نصراللہ کی زبانی
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں کہا
فروری
رواں مالی سال کے دوران منافع کے آؤٹ فلو میں 80 فیصد سے زائد کی کمی
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مرکزی بینک کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا
اپریل
محرم میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصرکیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
?️ 26 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے محرم کے دوران امن وامان
جون
امریکہ کی چین کو دھمکی
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل مشیر نے بیجنگ کو خبردار
مارچ
جنگ کے بعد صیہونی حکام کو مسائل کا سامنا
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:جنگ ایران و اسرائیل کے بعد تل ابیب اور دیگر
جون