🗓️
سچ خبریں:عراق کے کردستان علاقے کے قومی سلامتی کے ادارے نے اس ملک کے صوبہ سلیمانیہ کے مختلف علاقوں میں داعش کے 17 دہشت گردوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
مڈل ایسٹ نیوز ویب سائٹ نے سلیمانیہ (ایران کی سرحد سے متصل) کے قومی سلامتی کے شعبے کے ڈائریکٹر کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ اس مرکز کی فورسز نے سلیمانیہ، جمجل، تکیہ اور بریقہ کے علاقوں میں داعش کے 17 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے سات دہشت گرد سوشل میڈیا کے ذریعے داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دے رہے تھے۔
عراق کے کردستان ریجن کے اس سکیورٹی عہدہ دار نے اعلان کیا کہ دہشت گردوں نے منظم ہونے کے بعد، ابتدائی طور پر پیشمرگہ فورسز کے کئی افسروں اور سینئر کمانڈروں کو قتل کرنے اور عراقی کردستان کی میہن پارٹی کے کئی ہیڈ کوارٹر کو دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
ان کے مطابق ان دہشتگردوں کے پاس متعدد مذہبی شخصیات کو قتل کرنے کا ایک مربوط منصوبہ تھا جنہیں داعش نے کافر قرار دیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ دہشت گردوں 14 اگست 2022 کو سلیمانیہ مارکیٹ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والے تصادم میں بھی ملوث تھے۔
مشہور خبریں۔
دودی خان نے راکھی ساونت کو انگوٹھی پہنادی
🗓️ 28 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی ماڈل و اداکار دودی خان کی جانب سے
فروری
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہروں میں تین افراد زخمی
🗓️ 18 اپریل 2022سچ خبریں: سویڈن میں انتہائی دائیں بازو کے ایک گروپ کی بے
اپریل
ہماری حکومت نے قرضوں کی ادائگی میں ریکارڈ قائم کیا ہے: وزیراعظم
🗓️ 18 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کی
فروری
فلسطینی اسیروں پر صیہونیوں کے وحشیانہ تشدد
🗓️ 7 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں فلسطینی اسیروں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل
فروری
حزب اللہ کے ڈرون اور میزائل کہاں تک پہنچ چکے ہیں؟
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع نے تسلیم کیا ہے کہ حزب اللہ نے
جون
ٹیکساس فائرنگ کے واقعے میں پولیس کی غفلت
🗓️ 27 مئی 2022سچ خبریں: 18 سالہ بندوق بردار سے نمٹنے کے لیے کوئی مسلح
مئی
افغان طالبان تمام دھڑوں کو حکومت میں شامل کریں
🗓️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے
ستمبر
امریکہ میں ایک آدمی کی آمریت؛ ٹرمپ کے متنازعہ اقدامات کا مطالعہ
🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ حال ہی میں ملک
فروری