عراق میں چوبیس گھنٹے کے اندر امریکی رسد کے قافلے پر تین حملے

عراق

?️

سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے عراق سے فوجی انخلا کے معاملے میں تعلل سے کام لینے کی وجہ سے اس ملک میں امریکی فوجیوں کے خلاف حملوں میں تیزی آئی ہے۔
عراقی میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح اس ملک کےصوبے المثنی کے مرکز میں واقع السماوہ علاقے میں امریکی فوج کے رسد کارواں پر حملہ ہوا، رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے رسد کارواں پر ای ایف پی قسم کے 2 اینٹی ٹینک بم سے حملہ ہوا،اس کے علاوہ صوبے دیوانیہ میں امریکی فورسز کا رسد کارواں دھماکہ خیز مواد پر مشتمل ایک پیکٹ کی زد میں آگیا۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کی صبح بغداد کے یوسفیہ علاقے میں ایک گھنٹے کے اندر امریکی فوج کے رسد کارواں پر دو بار حملے ہوئے تھے،دوسری طرف عراقی پولیس نے بابل کے گورنر کے دفتر میں ایک بم کو ناکارہ بنانے کی خبر دی ہے، پولیس کے مطابق، اس بم کا نشانہ سکیورٹی کارواں تھا۔

یادرہے کہ کہ بغداد-واشنگٹن معاہدے کے تحت امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کو سنہ 2021 کے آخر تک عراق سے نکل جانا تھا ، تاہم وائٹ ہاؤ‎س نے اعلان کیا کہ اس نے عراق میں اپنا فوجی مشن ختم کر کے اُسے عسکری امور میں مشاورت کا روپ دے دیا ہے اور یہ فورسز عراق میں باقی رہیں گی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کے استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک میں امریکہ کی موجودگی کو ناجائز قبضے کے مترادف سمجھتے ہیں اور امریکی موجودگی جس شکل میں بھی ہو، اسکے ناجائز قبضے کو ختم کراکے ہی دم لیں گے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران شام اور عراق میں امریکی چھاونیوں اور رسد کارواں پر بھی متعدد حملے ہوئے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے پابندی میں نرمی کے بعد لوہے، اسٹیل کی درآمد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

?️ 26 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان میں لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کی درآمدات

پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر خطبات جمعہ میں یوم آزادی پر روشنی ڈالی جائیگی

?️ 7 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر 8 اگست جمعۃ

کیا عمران خان جلد رہا ہو سکتے ہیں؟بیرسٹر علی ظفر کی زبانی

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا

مکہ اور مدینہ میں صیہونی جائیدادوں کے مالک

?️ 25 جون 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد ایک ایسے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی

آرمینی اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: ترکی

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:    ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آج منگل

بھارت اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے قتل وغارت کی آگ کو بھڑکائے رکھنا چاہتا ہے: شبیر شاہ

?️ 4 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں

 ٹرمپ کی پالیسی امریکہ کے ساتھ کیا کرے گی؟؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ  

?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے معروف کالم نگار کا کہنا ہے کہ

عراق میں ترک فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اس ملک میں ترکی کے زیلیکان بیس پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے