?️
سچ خبریں:عالمی یوم القدس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ کے وزیر خارجہ نے فلسطین کو انصاف کا ترازو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر برائے امور خارجہ محمد جواد ظریف نے آج (جمعرات کو) یوم قدس کے موقع پر عالمی برادری کی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران فخر کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے صیہونی نسل پرستی کے خلاف فلسطینی عوام کے ساتھ ایران کی یکجہتی کے بارے میں ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ آج فلسطین انصاف کا پیمانہ ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس قابل فخر امتحان سے بہت کم لوگ سرخرو ہوئے ہیں ، لیکن ایران فخر کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے جو ایک غاصب حکومت کے مظالم کا مقابلہ کرتے ہیں، ظریف نے کہا ،یوم القدس فلسطین کے ساتھ عالمی یکجہتی کی اخلاقی ضرورت کی سالانہ یاد دہانی ہے۔
ترکی اور عربی میں شائع ہونے والے اپنے ٹویٹر پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر برائے امور خارجہ نے # جمہوری حل = فلسطینی ریفرنڈم کا ہیش ٹیگ استعمال کیا،واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عہدیداروں نے فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کرتے ہوئے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنے بہترین حل فلسطینی عوام کی رائے شماری ہے اور یہ کہ فلسطینی عوام کو اپنے ملک کے لئے اپنے فیصلے خود ہی کرنے چاہیے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے ہمیشہ امن اور انصاف کی بات کی، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ عطاء تارڑ
?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے
ستمبر
مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈے کی صورتحال
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی فوج کے البوکمال بارڈر کراسنگ پر ایک ٹرک پر
جنوری
بلوچستان میں مسافر ٹرین پر حملہ؛آپریشن مکمل ہونے کا اعلان
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:حکام نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں مسافر ٹرین
مارچ
فرانس میں یہ سب کب تک چلے گا ؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:پولیس کی بربریت اور نسل پرستی کے خلاف گزشتہ ماہ کے
جولائی
قسد کے جنگجوؤں کو شام کی سرکاری فوج میں شامل کیا جائے
?️ 28 نومبر 2025قسد کے جنگجوؤں کو شام کی سرکاری فوج میں شامل کیا جائے
نومبر
صیہونی حکومت کے 7 جاسوسوں کو سزائے موت
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:غزہ کی فوجی اپیل کورٹ نے صیہونی حکومت کے لیے جاسوسی
اگست
فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: اس وقت اسرائیلی جنگی طیارے امریکی کمانڈروں کی انٹیلی جنس
اکتوبر
عربوں کے دروازے اسرائیل کے لیے کھلے،ہمارے لیے بند:لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے
فروری