سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر زمینی حملے میں صہیونی فوج کو مزاحمتی قوتوں کی مضبوط دیوار کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجہ میں وہ جنوبی اور مغربی محور میں پیش قدمی کرنے میں ناکام رہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ مزاحمتی قوتیں غزہ کی پٹی کے جنوبی اور مغربی محور میں قابض عناصر کی پیش قدمی کو روکنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے سے صیہونیوں کو کیا ملنے والا ہے؟
المیادین چینل نے بھی اطلاع دی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے ان جارح عناصر کی پیش قدمی کو روک دیا ہے جبکہ وہ ان فورسز کا مقابلہ کرنے کے لیے بھاری گولہ باری رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ صیہونی فوج نے مزاحمتی قوتوں کے ساتھ زمینی لڑائی میں اپنی شکست کی تلافی کے لیے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کے خلاف اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔
گزشتہ روز غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے غزہ جنگ میں فلسطینی شہداء اور زخمیوں کے تازہ ترین اعدادوشمار کا اعلان کیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں 11025 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں سے 4506 بچے، 3027 خواتین اور 668 بزرگ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: فلسطینی مجاہدین کا قابض فوج کو خصوصی پیغام
علاوہ ازیں غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں 27 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔