پی آئی اے نے کوئٹہ سے دبئی کی براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا

?️

کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کاافتتاح ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے دیرینہ مطالبے پر کوئٹہ سے دبئی کی براہ راست پروازوں کا آغاز حکومت کے وعدوں کی تکمیل ہے ، برراہ راست پرواز سے بزنس کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگا کیوں کہ اس سے پہلے دبئی پرواز کے لیے بلوچستان کے عوام کو کراچی جانا پڑتا تھا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں قومی ایئرلائن پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے خصوصی پروازیں چلانے کا بھی اعلان کیا، جس کے لیے پی آئی اے اور پاکستان ہندو کونسل کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں ، کیوں کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ناصرف اندرون ملک بلکہ متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی پروازیں فراہم کرے گی ، اس مقصد کے لیے ہونے والی مفاہمتی یاداشت پر قومی ایئرلائن کے سی ای او ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک اور پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار نے دستخط کیے۔

بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت پی آئی اے اور پاکستان ہندو کونسل ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے مل کام کریں گے ، اس سلسلے میں پی آئی اے اندرون ملک ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے ہندو یاتریوں کے پاکستان آنے کیلئے خصوصی پروازیں فراہم کرے گی۔

دوسری جانب قومی ائیرلائن نے سعودی عرب کیلئے مزید پروازوں کی اجازت حاصل کر لی، پی آئی اے سعودی عرب کے 4 شہروں جدہ، رہاض، مدینہ اور دمام کیلئے ہفتہ وار 48 پروازیں آپریٹ کرے گی ، پاکستان میں کئی ماہ سے پھنسے ہزاروں سعودی اقامہ ہولڈرز پاکستانی جلد سے جلد سعودی عرب واپس پہنچنے کیلئے کوشاں ہیں، ایسے میں سعودی عرب کیلئے پروازیں آپریٹ کرنے والی ائیرلائنز اپنی پروازوں میں اضافے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

حماس کو آج صبح وہ مل گیا جو وہ چاہتا تھا

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی

حج امسال فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور غاصبانہ قبضے کے خلاف مقدس احتجاج کا منظر بنے

?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: حج، خاص کر اس سال جو "قرآنی سلوک، اسلامی یکجہتی

مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں پر فلسطینیوں کا حملہ

?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:       آرین الاسود استقامتی گروپ نے اعلان کیا ہے

حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں اسرائیلی فوج میں بڑا خلاء

?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت کے دردناک ردعمل کے سائے میں حزب اللہ اور

امریکی حکومت کا بار بار شٹ ڈاؤن اور ناقص گورننس ڈھانچہ

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ کا گورننس ڈھانچہ کچھ خاص خصوصیات رکھتا ہے جس

پنجاب میں کورونا کی خوفناک صورتحال، 88افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 6 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک

موم بتی بُجھانے والی موبائل ایپ آگئی

?️ 25 فروری 2022نیویارک (سچ خبریں) سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں آئے دن ترقی

اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کا تل ابیب میں مظاہرہ

?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے