سچ خبریں:الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی افریقی یونین کے سربراہی اجلاس میں بطور مبصر شرکت کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں ،اس حکومت کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
رشیا ٹوڈے نے الجزائر کےالشروق نیوز کے حوالے سے بتایا کہ ایتھوپیا میں افریقی یونین کے اگلے اجلاس میں اسرائیل کو بطور مبصر شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور تل ابیب کی درخواست کو سرکاری طور پر مسترد کر دیا گیا،افریقی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے الجزائری وفد کے ایک باخبر ذریعے نے میڈیا کو بتایاکہ صیہونی حکومت کو افریقی یونین میں مشاہدے کی اجازت دینے کا معاملہ مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے اور اس پر افریقی یونین کے کمشنر نے دستخط کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی منسوخی الجزائر اور دیگر کئی ممالک کی کوششوں کا نتیجہ ہے جبکہ مغرب واحد عرب ملک تھا جس نے صیہونی حکومت کو اس رکنیت کی حمایت کی تھی، درایں اثنا الجزائر کے اخبار النہار نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ سات افریقی ممالک کے صدور پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس سلسلے میں ایک سفارش کا مسودہ تیار کرے گی جسے سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
اخبار نے مزید کہا کہ یہ کمیٹی افریقی یونین کے موجودہ صدر، الجزائر کے صدر، جنوبی افریقہ کے صدر، روانڈا کے صدر، جمہوریہ کانگو کے صدر، نائیجیریا کے صدر اور کیمرون کے صدر پر مشتمل ہے۔
مشہور خبریں۔
دنیا بھر کے لوگوں کے سروں پر گرنے والے امریکی بم
مارچ
بلیک لسٹ سے نام نکالا گیا تو حکومت عدالت کا رجوع کرے گی
مئی
پیوٹن کا دورہ تہران، روس کو تنہا کرنے میں مغرب کی ناکامی
جولائی
ہم چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں:شیخ رشید
مارچ
ایران پاکستان سرحدی تنازعات کے بارے میں پاکستان کی وزارت خارجہ کا نیا بیان
جنوری
آصف زرداری، نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس چلے گا یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
ستمبر
امریکہ کتنی بارے کہے کہ وہ کسی سے وفا نہیں کر سکتا
نومبر
سعودی اتحاد کی 225 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
اکتوبر