?️
سچ خبریں:ایک صہیونی ربی نے سعودی پرچم کے ساتھ اپنی تصویر شائع کرتے ہوئے اس ملک کے لوگوں سے کہا کہ وہ سعودی عرب میں بارش کی نمازپڑھنے کے لیے مساجد میں جائیں۔
القدس العربی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ربی جیکوب ہرزوگ نے ٹویٹر پر سعودی پرچم کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ زندگی میں کسی چیز کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا اور ہم اپنے مختلف عقائد کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ پر امن طریقہ سے رہیں گے۔
صہیونی ربی نے مزید لکھا کہ ہماری انسانیت ہمیں ہر چیز سے زیادہ متحد کر سکتی ہے!ہرزوگ نے اپنے اکاؤنٹ میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بارش کی دعا کی دعوت کے جواب میں لوگوں سے کہا کہ وہ مسجدوں میں جا کر یہ نماز ادا کریں۔
یادرہے کہ اس سے قبل یہ صیہونی ربی سعودی عرب کے اپنے متعدد دوروں اور صہیونی تاجروں کے ساتھ سعودی تاجروں کی ملاقاتوں کے ویڈیو کلپس ٹویٹ کر چکے ہیں،تاہم بہت سے ناقدین اور تبصرہ نگاروں نے ان کے ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کیا ہے،ایک نے کہا ہےکہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ اسرائیل عرب امن منصوبے سے اتفاق کرے۔
عنود نامی اکاؤنٹ نے یہودی ربی کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ آپ خدا نے پر لعنت بھیجی ہے،آپ کی طرف سے ہمیں نماز کی دعوت دینے کی کوئی ضرورت نہیں،واضح رہے کہ امریکی نژاد صہیونی ربی نے پہلےبھی اعلان کیا تھا کہ انھوں نے سعودی عرب کا سفر کیا ہے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ فلسطین میں موبائل فون متاثر
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہزاروں موبائل فون
نومبر
سام سنگ نے گلیکسی ایم سیریز کا پہلا 5 جی فون متعارف کرادیا
?️ 30 اپریل 2021سیؤل(سچ خبریں) اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی سام سنگ نے گلیکسی
اپریل
میرے شوہر کی لاش صیہونیوں کے قبضے میں؛شہید خضر عدنان کی اہلیہ
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:شہید خضر عدنان کی اہلیہ نے کہا کہ شہید کا جسد
مئی
حکومتی کمیٹی اور ق لیگ قیادت کی ملاقات
?️ 12 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے
مارچ
شمالی کوریا کا 1500 کلومیٹر رینج کےایک نئے کروز میزائل کا تجربہ
?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کی فوج نے ہفتہ اور اتوار کو طویل فاصلے
ستمبر
پاکستان تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ
?️ 31 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
جنوری
امریکہ دنیا کا سب سے بڑا قذاق ہے:لبنانی مفتی
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:ایک لبنانی مفتی نے واشنگٹن کی جانب سے آستان قدس رضوی
جنوری
چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے، وزیر خزانہ
?️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہے
مارچ