?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد کے لیے سازگار نہیں ہے اور سپریم کورٹ بھی اس رائے سے متفق ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’سپریم کورٹ سمجھتی ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال انتخابات کے لیے سازگار نہیں ہے‘۔
انہوں نے صوبائی نگران کابینہ کے ارکان کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے انتقال پر تعزیت کے لیے جے یو آئی (ف) کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جو ہفتہ (15 اپریل) کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
غلام علی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے نرم رویہ اپنانے پر میں سپریم کورٹ کا شکر گزار ہوں، اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے لیکن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا میرا کام ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرقیادت پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کے انعقاد پر اس طرح زور نہیں دیا جیسا اس نے پنجاب کے انتخابات کے لیے دیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پی ٹی آئی نے جلسوں اور میڈیا کے سامنے کیا کہا، یہ بات 100 فیصد طے ہے کہ وہ انتخابات کے لیے مہم چلانے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان، بنوں، لکی مروت، باجوڑ اور خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی نازک ہے جہاں ایک دن بھی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی شہادت کے بغیر نہیں گزرا۔
غلام علی نے کہا کہ حکام نے صوبے میں انتخابات کے بارے میں تمام رپورٹس الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سپریم کورٹ کو فراہم کردی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت اور آئین کی پاسداری پر منحصر ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواست کرنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا، میں نے ان سے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کے سربراہ عمران خان کو بھی یہی کہیں۔
غلام علی نے کہا کہ پولنگ کی تاریخ کے بارے میں سیاسی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اختلاف کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے صدر مملکت سے درخواست کی تھی کہ انہیں اور مجھے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کے لیے ساتھ بیٹھنا چاہیے لیکن انہوں نے پنجاب کے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا جو ہر ہفتے تبدیل ہو رہا ہے۔
گورنر نے کہا کہ صدر اور گورنر نے صرف متعلقہ ایجنسیوں کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر الیکشن کمیشن اور عدالتوں کو اپنی اپنی رائے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کی رائے ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات قومی اسمبلی کے انتخابات کے ساتھ ہونے چاہئیں، ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی تاریخ پر ہوں۔
غلام علی نے کہا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا 2 روز قبل اجلاس ہوا اور ان کے لیے 19 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ان فنڈز سے صوبے کے آباد اضلاع میں قبائلی اضلاع کے فنڈز خرچ کیے جانے کے حوالے سے قبائلی عوام کی شکایات دور کرنے میں مدد ملے گی۔
صوبے میں فوجی آپریشن کے بارے میں حاجی غلام علی نے کہا کہ ’میرا نہیں خیال کہ مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے جا رہی ہیں، ایسی کسی بھی کارروائی کا فیصلہ دستیاب معلومات کی روشنی میں کیا جائے گا‘۔


مشہور خبریں۔
88 ممالک نے امریکہ کو ڈاک بھیجنے سے انکار کر دیا
?️ 8 ستمبر 202588 ممالک نے امریکہ کو ڈاک بھیجنے سے انکار کر دیا امریکہ
ستمبر
حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی
جنوری
ہم جنگ میں ملوث ممالک کو ہتھیار برآمد نہیں کریں گے: چین
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: چین کے اسرائیل میں واقع سفارت خانے نے "مڈل ایسٹ
جولائی
آنے والے دنوں میں امریکہ سے رابطہ ممکن ہے:روس
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے آج ریاض میں امریکہ اور
مارچ
بیروت فائرنگ میں مرنے والوں کی تعداد سات
?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنانی ریڈ کراس نے جمعہ کو اعلان کیا کہ الطیونہ میں
اکتوبر
غزہ میں خواتین اور بچوں کے غیر انسانی حالات پر اقوام متحدہ کی ہولناک رپورٹ
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس کے ناصر
مئی
یوکرین کے حالات مزید خراب ہوں گے: ٹرمپ
?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا میں
مارچ
الحشد الشعبی پر امریکی حملے کے پس پردہ مقاصد
?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے ایک سابق ممبر نے عراق شام کی سرحد
جولائی