🗓️
سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے غیر ملکی مداخلت کے بغیر شامی عوام کے اپنے مستقبل کے تعین میں کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شام میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کو اس ملک کے بحران کا بنیادی سبب قرار دیا۔
شام کے الاخباریہ چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل مندوب نے شام میں سیاسی اور انسانی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ شام میں سیاسی اور انسانی بحران نیز کشیدگی کی اصل وجہ اس ملک میں غیر ملکی افواج بالخصوص امریکی افواج کی غیر قانونی موجودگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں امریکی مشکوک نقل و حرکت
دیمتری پولیانسکی نے مزید کہا کہ شامی عوام ہی ہیں جنہیں کسی بیرونی دباؤ کے بغیر اپنی اور اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔
روسی نمائندے نے کہا کہ مغربی ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے بجائے شام میں ضرورت مندوں کی مدد کو ترجیح دی جائے،انھوں نے زور دیا کہ روس کو شام کے جنوب میں دہشت گردوں کی موجودگی پر تشویش ہے جو شام میں عدم تحفظ پیدا کرنے کے لیے امریکہ کے بنائے ہوئے ڈھانچے کو استعمال کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: شام میں امریکی فوج کے حملے میرے حکم پر ہوئے:بائیڈن
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کی طرف سے ملکوں کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش ایک نامناسب اقدام ہے۔
آخر میں اس سینیئر روسی سفارت کار نے تاکید کی کہ شام کو انسانی امداد بھیجنا اس ملک کی سرکاری حکومت کے تعاون سے جاری رہے گا۔
مشہور خبریں۔
دنیا میں ایک بڑا خطرہ منڈلا رہا ہے
🗓️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:دوسری جنگ عظیم میں جب امریکہ نے جاپان کو شکست دینے
اکتوبر
دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے: وزیر داخلہ
🗓️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیرستان میں
دسمبر
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
🗓️ 20 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پنڈ دادن
دسمبر
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک استقامت جاری رکھے گی : ابو شریف
🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں: ایران میں اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے ناصر ابو شریف
اگست
یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی سے تنازع حل نہیں ہوگا:ترک صدر
🗓️ 3 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر نے یوکرین میں ٹینک بھیجنے کے مغرب کے
فروری
انصاراللہ کے اراکین کی پیوٹن کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ملاقات
🗓️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ کے ایک وفد نے ماسکو کے دورے
جنوری
فیس بک مارکیٹ پلیس کا غلط استعمال، یورپی یونین نے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ لگادیا
🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: یورپی یونین نے فیس بک کے صارفین کو کلاسیفائیڈ اشتہارات
نومبر
امریکی مسلمانوں کے خلاف تشدد میں 70 فیصد اضافہ
🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: امریکن اسلامک ریلیشنز ایڈووکیسی کونسل کے مطابق غزہ کے خلاف اسرائیلی
جولائی