?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کو الیکشن لوٹ کر قائم کیا گیا مصنوعی نظام اب سسکیاں لے رہا ہے، یہ انسان اور غریب دشمن نظام اب گرنے والا ہے۔
خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں لوگ بے یارو مددگار اور بے بس ہیں، پورا ملک اس وقت سیلاب کی زد میں ہے، 2022 میں سیلاب نے ملک کو لپیٹ میں لیا تھا، اس وقت بھی پی ڈی ایم کی حکومت تھی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اس وقت تباہ حالی کا شکار ہے، ڈالر کو مصنوعی طریقے سے روک دیا گیا ہے ، موجودہ حکومت کشکول لیکر دوروں پر ہیں، ملک میں گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، چند ہفتوں میں زرعی اجناس کا زبردست افراط زر آئے گا، گزشتہ برس زرعی شعبے کو 2 کھرب کا نقصان ہوا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ منصوبہ سازوں کو کہتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لو، اب بھی وقت ہے، قوم کو ساتھ لے کر چلو، سچ کو اپناو اور حقیقت کو سمجھو اور تسلیم کرو۔
ان کا کہنا تھا کہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے 2 خطوط آئے ہیں، جو ایک داستان بیان کرتے ہیں کہ اس ملک میں عدلیہ کی حالت کیا ہے، کس طرح اعلیٰ عدلیہ کو مفلوج کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد جو عدلیہ پر حملہ ہوا ہے، اس نے اس ملک سے عدل وانصاف کا تصور ختم کردیا ہے، ایک آزاد عدلیہ کا تصور ختم کردیا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کو السیسی کا مصر بنادیا جائے گا، یا کوئی اور ملک جہاں کہتے ہیں جمہوریت نہیں اور معاشی ترقی ہوئی ہے تو پاکستان میں بھی جمہوریت کو دفن کریں گے اور معاشی ترقی حاصل کریں گے تو یہ خام خیالی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹر معاشی ترقی کی ضمانت نہیں ہوا کرتا، کتنے عیدی امین ہم نے دیکھیں جو اپنے ملکوں کو تباہ کرکے چلے گئے، ان کی اقوام آج ان کا نام لینے سے شرمندہ ہے۔
مزید کہا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ہر فوجی دور کو آپ دیکھیں، جہاں بلند وبانگ دعوے کیے گئے کہ اس قوم کو ڈنڈے کی ضرورت تھی اور اب ڈنڈہ بردار آگیا ہے، اب سب ٹھیک ہوجائے گا لیکن اس کے بعد ملک دو لخت ہوجاتا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج یہ کوشش ہے کہ اس ملک میں جمہوریت کا نام لینے والے نہ رہیں، گھروں پر حملے کیے جارہے ہیں، صحافیوں اور آزاد صحافت پر حملے کیے جارہے ہیں، لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے لیکن سب ناکام ہورہا ہے، قوم آگے بڑھ رہی ہے اور جس جھوٹ کو ہم پر مسلط کیا ہے وہ ہم پر ظاہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج بھی جیل میں آپ لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے، ہم ایک ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں معیشت انسان اور غریب دوست ہو، ایسی پالیسیاں نہ بنیں جس سے صرف سیٹھوں کا فائدہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ آج سندھ میں ایک خوف کا راج ہے، وہاں اگر کوئی خلاف بولتا ہے تو اس کا پانی بند کردیا جاتا ہے، میں خود وہاں کا دورہ کرکے آیا ہوں اور ہر کسی نے یہی بتایا کہ یہاں پانی کے بل بوتے پر سیاست ہوتی ہے، ہم نے اس ملک کو اگر ان زمینی خداؤں سے آزاد کرانا ہے تو ہمیں جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا اور آزادی اظہار کا ساتھ دینا ہوگا۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ بلوچستان میں سردار اختر جان مینگل کے قافلے پر حملہ افسوسناک ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، حملہ کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، سردار اختر جان مینگل اور ماہ رنگ بلوچ پاکستانی ہے، اس طرح کی کاروائیاں کسی کو خاموش نہیں کرسکتی۔


مشہور خبریں۔
آسٹریلیا اور جاپان کا روس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:روس اور یوکرائن کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد
فروری
افغانستان میں اسلام میں خواتین کا کردار کے موضوع پرایک اجلاس منعقد
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد نے مزید تفصیلات
ستمبر
پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر اوپن کورٹ سماعت کا مطالبہ
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے
مارچ
آسٹریلیا: 16سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی تجویز
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: آسٹریلوی وزیراعظم نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے
نومبر
یو اے ای اور قطر کے سفارتی تعلقات پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس
جون
استعفوں کی منظوری کیلئے پی ٹی آئی کے اراکین ذاتی طور پر پیش ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی
?️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے حال
دسمبر
روس نے یوکرین کو کیف پر مزید حملوں کی دھمکی دی
?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں: روسی فوج نے کہا ہے کہ اگر کیف نے روسی
اپریل
ڈالر کے بارے میں امریکی حکام کی خوش فہمی
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ نے بین الاقوامی تبادلے میں ڈالر کے کردار
جون