شام کے لیے سعودی عرب کا موقف اچانک تبدیل ہونے کا راز

موقف

?️

سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ نگار نے دمشق کے خلاف ریاض کے موقف میں اچانک تبدیلی کی وجوہات کی طرف اشارہ کیا ہے۔
عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان اور انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم نے اپنے اداریے میں اقوام متحدہ میں سعودی ایلچی عبداللہ المعلمی کی جانب سے شام اور اس ملک کے صدرپر حالیہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے ایلچی بشار الجعفری نے نہایت ہی سنجیدگی اور بزرگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی ایلچی کے اس حملے کا دندان شکن جواب دیا ،الجعفری نے کہا کہ شام اس سے کہیں زیادہ بڑا ہے کہ ایک سعودی ملازم کے موقف پر ردعمل ظاہر کرئے ۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں سعودی سفیر کے شام اور اس ملک کے صدر بشار الاسد کے خلاف حالیہ حملے اور اس ملک کے سلسلہ میں سعودی عرب کے حیران کن موقف جس میں انھوں نے شام کی فتح کے بارے میں شکوک کا اظہار کیا تھا ،پر ردعمل تھا،تاہم یہ کوئی حادثاتی موقف نہیں ہے اور یہ سعودی حکومت کی حمایت کے ساتھ ہوتا ہے۔

عطوان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پرسکون تھے اور دونوں ممالک کے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کے راستے پر تھے ،تاہم جو اہم سوال پیدا ہوتا ہے وہ سعودی موقف میں اچانک تبدیلی ہے جو نامناسب اور غیر وقتی ہے جس کی ایک وجہ سعودی حکام بالخصوص ولی عہد محمد بن سلمان جو اس وقت اس ملک کے حقیقی حکمران ہیں، کی شام سے ناراضگی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

لوور سے کون سے زیورات چرائے گئے؟

?️ 20 اکتوبر 2025لوور سے کون سے زیورات چرائے گئے؟ فرانس کے مشہور لوور میوزیم

غزہ جنگ میں نیتن یاہو کا محرک ان کے ذاتی مفادات

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیل کے چینل 13 کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے

80 ممالک میں دنیا کے سب سے زیادہ جنگ دوست ملک کے 750 اڈے

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:       جنگ، قبضہ، مداخلت اور فوجی اڈے جیسے الفاظ

سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کےخلاف فوری کارروائی سے متعلق درخواست خارج

?️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے

’بنیان مرصوص‘ فلم میں ایئر مارشل اورنگزیب کا کردار فواد خان کو ادا کرنا چاہیے، امر خان

?️ 30 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و لکھاری امر خان کا کہنا ہے کہ

شام کے لیے سعودی عرب کا موقف اچانک تبدیل ہونے کا راز

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ نگار نے دمشق کے خلاف

توانائی پر غلبہ؛ امریکہ کا عراق پر قبضہ کرنے کا منصوبہ

?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: بغداد میں امریکی سفارت خانے نے حال ہی میں عراقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے