ازبکستان اور پاکستان کے درمیان مختلف مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان ازبکستان  کے حوالے سے جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ازبکستان اور پاکستان کے درمیان مختلف 8 مفاہمتوں کی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے جن میں قومی ٹیلی ویژن اور ریڈیو کمپنی اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے درمیان ٹیلی ویژن اور ریڈیو براڈ کاسٹنگ کے شعبہ میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین جبکہ ازبکستان کے وزیر ثقافت اوزود بیک نیزابیکوف نے دستخط کئے ۔

وزیراعظم عمران خان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف بھی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کے موقع پر موجود تھے ۔

پاکستان ازبکستان ایم او یوز کے حوالے سے جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ازبکستان اور پاکستان کےدرمیان مختلف  مفاہمتوں کی یادشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

ازبکستان کی وزارت سیاحت و سپورٹس اور پاکستان کی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے درمیان مذہبی زیارات کی سیاحت کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری جبکہ ازبکستان کے وزیر برائے امور خارجہ عبدالعزیز کامیلوف نے دستخط کئے ۔

دونوں ملکوں کے درمیان ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون پر مفاہمت کی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور ازبکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر برائے سرمایہ کاری و غیر ملکی تجارت سردار عمر زاکوف نے دستخط کئے ۔

دونوں ملکوں کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پرمشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے پاکستان جبکہ سردار عمر زاکوف نے ازبکستان کی جانب سے دستخط کئے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی کے شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے روڈ میپ پر بھی دستخط کئے گئے ۔

مشہور خبریں۔

بشار الاسد سے ملاقات ناممکن نہیں ہے: اردوغان

?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں:    ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعرات کو

جسٹس اقبال حمید الرحمٰن وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس مقرر

?️ 30 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اقبال

12 سال کے بعد سعودی عرب اور شام کا دوبارہ سفارتخانے کھولنے پر اتفاق

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے دمشق میں اپنا قونصل خانہ دوبارہ

یوکرین مذاکرات کا تسلسل ایران میں ہونے والی پیش رفت سے منسلک ہے: روسی اہلکار

?️ 3 جون 2026 سچ خبریں:ایک روسی مقام جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا،

ہم انتخابات وقت پر کرانے میں کامیاب رہے: المشہدانی

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمود المشهدانی نے کہا ہے کہ عراق

روس کا یوکرین میں مغربی فوجی تعیناتی کے حوالے سے انتباہ

?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک

نیٹن یاہو کا گھریلو اخلاق اور رویہ منظر عام پر

?️ 8 فروری 2026 سچ خبریں:معاریو اخبار نے بنیامین نیٹن یاہو کے سابق حفاظتی دستے

صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

?️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے