?️
سچ خبریں:یمنی قومی سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم نے سعودیوں کے مقابلے میں یمنی افواج کی حاصل کی گئی شاندار کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کبھی بھی یمنی عوام کے ارادوں کو کمزورنہیں کر سکتا
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اعظم عبدالعزیز بن حبتور نے یمنی عوام کی مزاحمت جاری رکھنے کے بارے میں بات کرتےہوئے کہا کہ سعودی عرب یمنی عوام کے ارادوں کو کمزورنہیں کر سکتا ۔
رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اعظم نے مزید کہاکہ یمنیوں نے عظیم قربانیوں کے ساتھ سعودیوں اور ان کے اتحادیوں کے خلاف عظیم کامیابیاں اور فتوحات حاصل کی ہیں،یادرہے کہ قبل ازیں یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے کہاکہ ہم نے پہلے سے کہیں زیادہ سعودی عناصر کے خلاف جنگ میں کامیابیاں اور فتوحات حاصل کر لی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جلد ہی ان کامیابیوں اور فتوحات سے پردہ اٹھائیں گے،قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج نے گذشتہ چند دنوں میں شہر مأرب میں وسیع کامیابیاں حاصل کرنے کے علاوہ صوبہ الجوف میں بھی سعودی عرب سے وابستہ عناصر کے خلاف اہم پیش رفت کی ہے جس پر سعودی حکام سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔


مشہور خبریں۔
"دنیا کے سب سے غریب صدر” کی میراث، لاطینی امریکہ کے لیے ایک مثال
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: یہ الفاظ جوسے "پیپے” موخیکا کے ہیں، جو یوراگوئے کے سابق
مئی
شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف مظاہرہ
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:شام کے شمالی صوبہ دیر الزور کے ایک قصبے کے رہائشیوں
جنوری
دنیا کے38 ممالک میں اومیکرون وائرس پہنچ چکا ہے: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے جمعے کے روز کہا
دسمبر
ایک دعوتنامہ نہ آنے پر اتنا شور شرابہ کیوں:عمران خان
?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ
اپریل
پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی پر غیرعلانیہ میٹنگ بلائی
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں: پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر نے
مئی
یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل حمایت
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور ناروے نے ایک مشترکہ بیان میں
مئی
9 مئی مقدمات: عمران خان، شاہ محمود کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 2 فروری تک ملتوی
?️ 27 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ
جنوری
بعض ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگانے کے نسل پرست امریکی اقدام کی مذمت
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: وزارت خارجہ میں بیرون ملک ایرانی امور کے ڈائریکٹر جنرل
جون