?️
سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر رکن نے تاکید کی کہ فلسطینی قیدیوں نے صیہونی حکومت کے غبارے کی ہوا نکال دی ہے۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر رکن احمد المدلل نے قیدی یوسف المبحوح کے بہادرانہ آپریشن پر انھیں مبارکباد پیش کی، جنہوں نے خواتین قیدیوں کے دفاع میں صہیونی افسر پر حملہ کیا، اور کہا کہ صہیونی دشمن نے قیدی خواتین کے خلاف بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے اس سینئر رکن نے کہا کہ صہیونی دشمن کے جرائم کے خلاف فلسطینی عوام کے صبر اور استقامت کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے،انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی جماعتیں اسرائیلی جیلوں میں موجودہ صورتحال کی انتہائی تشویش اور غصے کے ساتھ پیروی کر رہی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی قیدی دشمن کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں، جہاد اسلامی کے سینئر رکن نے صیہونی حکومت کو قیدیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت میں اضافے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہاکہ جب تک فلسطینی قیدی جارحیت اور جرائم کا شکار رہیں گے، اس وقت تک خطے میں سلامتی اور امن نہیں ہو گا۔
قابل ذکر ہے کہ مصر کا ایک وفد حال ہی میں تل ابیب کے لیے روانہ ہوا اور اس نے تحریک حماس کی طرف سے صیہونی حکومت کے حکام کو انتباہی پیغام پہنچایا، حماس نے صہیونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ اٹھانے کے معاملے کا صہیونی قیدیوں کی رہائی کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے،تحریک حماس نے تاکید کی ہے کہ صہیونی قیدیوں کو دن کی روشنی صرف فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں نظر آئے گی،حماس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ اٹھانے میں تاخیر بھی خطے میں دھماکے کا باعث بنے گی۔


مشہور خبریں۔
کورونا نے اسمبلی سرگرمیوں کو بھی متاثر کیا
?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میںکورونا وائرس کی تیسری لہر کے جاری
اپریل
فرانس کا حیران کن انتخابات
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: اس ملک کے لبریشن اخبار نے اپنے ایک مضمون میں سوال
جولائی
کرکٹرز بہت میسیج بھیجتے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، نوال سعید
?️ 14 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، گلوکارہ و اداکارہ نوال سعید نے دعویٰ کیا
اکتوبر
صیہونیوں کی ایران اور حزب اللہ کے خلاف لبنانی صحافی کی خدمات حاصل کرنے کی تفصیلات
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:لبنان کے سکیورٹی ذرائع نے صیہونیوں کے ہاتھوں ایران اور حزب
فروری
روس کیوں ٹرمپ کے لیے زیادہ اہم ہے؟
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: جرمن میگزین اشپیگل کے ایک تجزیے میں لکھا گیا ہے
اپریل
اقوام متحدہ کی سعودی عرب پر افریقی تارکین وطن کے خلاف جرائم پر تنقید
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے اپنی ایک رپورٹ
اگست
اردن میں اسرائیل کے حمایتی کارفور کے اسٹورز بند
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اردن میں
نومبر
کورونا ویکسین پر سیاست سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگا
?️ 6 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کووِڈ ویکسینیشن پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب
اگست