شمالی وزیر ستان میں فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے

?️

وزیر ستان (سچ خبریں) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک چوکی پر مشتبہ دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا  ضلع میں سیکیورٹی سے متعلق امور سے نمٹنے والے عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردوں نے افغان سرحد سے متصل حسن خیل کے علاقے میں بیزا چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صبح سویرے ہونے والے حملے میں 3 فوجی شہید اور ایک زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی فوجی کو دوٹوئی کے علاقے میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں نے حملے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔شمالی وزیرستان اور اس سے ملحقہ قبائلی ضلع میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جب سے طالبان نے افغانستان میں افغان اہلکاروں کے خلاف کارروائی تیز کی ہے۔

گزشتہ ہفتے افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوٹوئی میں ایک فوجی چوکی پر فائرنگ کی تھی جس میں 2 فوجی شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔

اسی دن جنوبی وزیرستان میں 3 فوجی شہید ہوگئے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پاک فوج واقعے کے بارے میں رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب شام میں بحران پیدا کرنے کی کوشش میں

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے شام کے جولانی نامی

مبینہ فضائی حملوں کے بعد پاک-افغان کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی

?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سرحدی صورتحال ایک بار پھر تناؤ کا شکار

خیبرپختونخوا کی حالت ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہے، علی امین گنڈاپور

?️ 3 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے

وفاقی وزیرِ خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

?️ 14 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے

وزارت خزانہ نے کئی وفاقی سرکاری اداروں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے

ہم تل ابیب کے ساتھ جنگ میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں: پاکستان

?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے الشرق کے ساتھ ایک

خطے کی صورتحال پر پاکستانی وزارت خارجہ کے اہم اقدامات

?️ 5 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) خطے کی موجودہ صورتحال پر پاکستانی وزارتِ خارجہ

سائنسدانوں کی شہد کی مکھی سے متعلق اہم تحقیق

?️ 25 نومبر 2021لندن (سچ خبریں) سائنسدانوں پر مشتمل بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم نے شہد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے