?️
اسلام آباد (سچ خبریں) رواں ماہ جولائی میں پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے ہلاکتوں کا تناسب پوری دنیا سے زیادہ رہا۔وفاقی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے دوران دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2.15 سے 2.17 جبکہ پاکستان میں 2.30 سے 2.37 فیصد کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر زیادہ خطرناک قرار دی گئی ہے جس دوران لوگ تیزی سے وائرس کا شکار ہو رہے ہیں اور اسپتالوں میں گنجائش ختم ہوتی جا رہی ہے۔
ماہرین صحت نے خبردا رکیا ہے کہ اگر عوام نے ویکسین لگانے اور ایس او پیز عمل کرنے میں غفلت دکھائی تو یہ شرح مزید بڑھے گی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 87 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار 708 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد رہی۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 57 لاکھ 66 ہزار 473 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 412 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 28 ہزار 722 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 722 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 53 ہزار 695، سندھ میں 3 لاکھ 69 ہزار 245، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 139، بلوچستان میں 29 ہزار 681، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 798، اسلام آباد میں 85 ہزار 947 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 203 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 964 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 840، خیبرپختونخوا 4 ہزار 423، اسلام آباد 796، گلگت بلتستان 124، بلوچستان میں 326 اور آزاد کشمیر میں 614 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دوسری جانب لاہور میں کورونا کے نئےکیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔


مشہور خبریں۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے انتقال پر آرمی چیف کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 8 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ بھارتی چیف آف
دسمبر
یمنی مسلح افواج کا امریکی ڈرون MQ-9 کو مار گرانے کا اعلان
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
جنوری
Nike Invented Self-Lacing Sneakers Because the Future Is Now
?️ 13 اگست 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
اگست
مصر نے صیہونی حکومت کی جارحیت کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مسجد الاقصی پر
مئی
غزہ میں جنگ بندی کا اعلان متوقع:صیہونی میڈیا
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، امکان ہے کہ غزہ میں جنگ
جنوری
الیگزینڈر ڈوگین: اسرائیل اور امریکہ بزدلانہ طریقے سے مفکرین کو قتل کر رہے ہیں
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: روسی اسٹریٹجسٹ نے "رز آف دی وائز اگینسٹ دی رڈل
اکتوبر
سری لنکا میں خوراک کی شدید قلت
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:سری لنکا کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مالی بحران
مئی
چہلم امام حسین کے موقع پر موبائل سروس بھی بند رہے گی
?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
ستمبر