سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی: وزیرخارجہ

سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی: وزیرخارجہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ  سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔ مسئلہ کشمیر پرسعودی عرب کی پاکستانی مؤقف کی حمایت قابل ستائش ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب میں وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔وزیر خارجہ نے پاک سعودی مذاکرات کے حوالے سے بتایا کہ سعودی وزیرخارجہ سےدوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعلقات پر جامع بات چیت ہوئی، دونوں ملکوں کے فوکل پرسنز پیشرفت کاجائزہ لیں گے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اوآئی سی کنٹیکٹ گروپ آف جموں کشمیرکا حصہ ہے، مسئلہ کشمیر پرسعودی عرب کی پاکستانی مؤقف کی حمایت قابل ستائش ہے اور او آئی سی میں مثبت کردار پر سعودی قیادت کےشکر گزار ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں افغانستان کی صورتحال پرمثبت بحث ہوئی جبکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بات ہوئی، سعودی عرب میں25 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وفود کی سطح پر مذاکرات پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کاقیام عمل میں لانے پراتفاق ہوا اور کونسل کا ڈھانچہ کیا ہوگا، اس حوالے سےبات چیت ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں مؤثر حکمت عملی سےکورونا صورتحال دیگر ممالک کی نسبت بہتر ہے، توقع ہے سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ماحولیات کے شعبےمیں باہمی تعاون کا آغاز ہوا ہے، وزیر اعظم اور سعودی ولی دونوں ماحولیاتی تبدیلیوں سے آگاہ ہیں۔

مشہور خبریں۔

تیل کی طلاق سے لے کر ایران سے قربت تک،ریاض واشنگٹن دوریاں

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: ان دنوں سعودی عرب یہ ظاہر کرنے کا کوئی موقع

امریکی صنعت کو مشکلات کا سامنا

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ نئے محصولات نے

آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ٹرمپ کا اعتراف

?️ 9 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فوج کے ایک

برکس کی رکنیت پر ٹرمپ کی بھارت کو دھمکی

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ یکم اگست

صومالیہ تل ابیب کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: صہیونی میڈیا

?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں:    صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے

کورونا پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے سندھ حکومت کا حکم نامہ جاری

?️ 7 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد

آرمی چیف کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات

?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور

غزہ میں فوری انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے: فن لینڈ

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:فن لینڈ کی وزیر خارجہ الینا والتونن نے غزہ میں اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے