سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر حالات اجازت دیں گے تو ریاض صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے گا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ خطے میں اسرائیل کا داخلہ (تعلقات کو معمول پر لانے کے تناظر میں) نہ صرف اسرائیل بلکہ پورے خطے کے لیے انتہائی فائدہ مند ہو گا
انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ فلسطین کا کوئی منصفانہ حل تلاش کیا گیا تو ریاض اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے گا، سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح ایک سمجھوتہ تک پہنچنا ہے تاکہ صیہونی حکومت اور فلسطین ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات کر سکیں اور پرامن عمل ہو سکے۔
انھوں نے کہا کہ اس عمل سے ان ممالک کے لیے چیزیں آسان ہو جائیں گی جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے ہیں اور ہم بھی ایسا ہی کریں گے جب مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل مل جائے گا۔
یادرہے کہ متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش جیسے ممالک پہلے ہی صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لا چکے ہیں جسے فلسطینی عوام کی رائے عامہ سے غداری سمجھا جاتا ہے جب کہ عرب دنیا کی رائے عامہ نےان ممالک کے حکمرانوں کے ایسے فیصلوں کی مخالفت کی ہے۔
مشہور خبریں۔
لانگ مارچ نزدیک، اسلام آباد پولیس کو ڈرونز، باڈی کیمرے مہیا کر دیے گئے
نومبر
اقوام متحدہ ،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے ، شبیر شاہ
جنوری
ترک صدر کا ایک بار پھر اسرائیل پر زبانی حملہ
نومبر
محصولات میں کمی کے باوجود بیوروکریٹس کی نظریں الاؤنسز میں اضافے پر مرکوز
دسمبر
اخوان المسلمین، حزب اللہ اور قطر کے خلاف متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کے منصوبے
مارچ
240000 افراد ہلاک اور 2 ٹریلین ڈالر سے زائد خرچ ؛ افغانستان میں 20 سال کی امریکی موجودگی کا نتیجہ
اگست
امریکہ شام میں کیا دہشتگردیاں کر رہا ہے؛روس کی زبانی
جون
حکومت پاکستان کی صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی تجارت کی تردید
اپریل