?️
سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے سعودی عرب میں سماجی تبدیلیوں کے حوالے سے محمد بن سلمان کے دوہرے معیار کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اس ملک میں تقریبات اور تفریحی پروگراموں کی اجازت ہے لیکن حکومت پر کسی بھی قسم کی تنقید اور اپنی رائے کا اظہار کرنے پر سزا دی جاتی ہے۔
برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے دوہرے معیار کے بارے میں رپورٹ لکھی ہے کہ سعودی عرب میں تفریحی تقریبات اور پارٹیوں کے انعقاد کی اجازت ہے لیکن حکومت پر کسی بھی قسم کی تنقید اور اپنی رائے کا اظہار ممنوع ہے۔
اس برطانوی اخبار نے سعودی معاشرے میں محمد بن سلمان کی نافذ کردہ سماجی تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ وہ نیا سعودی عرب ہے جہاں نئی سماجی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور مرد وخواتین کی مشترکہ پارٹیاں اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اورکچھ نوجوان شراب نوشی بھی کرتے ہیں، یہ حرکتیں ایک ایسے ملک میں ہوتی ہیں جہاں اسلامی قوانین کی بنا پر اس ملک میں پچھلے 5 سال تک موسیقی کی اجازت بھی نہیں تھی۔
سعودی عرب میں اب بھی الکحل مشروبات اور منشیات پر پابندی ہے لیکن دنیا کی ہر جگہ کی طرح اس ملک میں بھی انہیں تلاش کرنے کے طریقے موجود ہیں، اس برطانوی اخبار نے لکھا کہ لیکن یہ سماجی تبدیلیاں سکے کا صرف ایک رخ ہیں، سعودی عرب میں جبر کی شدت پہلے سے کہیں زیادہ ہوا ہے، یاد رہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنی مضبوطی کے لیے محمد بن سلمان کو وزیراعظم مقرر کیا تھا،اس سے پہلے سعودی ولی عہد نے مخالفین ، ناقدین، تاجروں، سرکاری اداروں اور شہزادوں کی آوازوں کو دبا کر اس ملک میں اپنا اقتدار برقرار رکھنے کی کوشش کی ، ان میں سے بہت سے لوگوں کے سفر پر پابندی لگا دی اور بعض کو حکومت کو بھاری رقوم ادا کرنے پر مجبور کیا گیا۔
سنڈے ٹائمز نے مزید لکھا کہ اگرچہ سعودی عرب میں اظہار رائے کی آزادی ہمیشہ محدود رہی ہے لیکن بن سلمان کے دور میں یہ خاصی حد تک محدود ہو چکی ہے،سعودی عرب میں ساورن ویلتھ فنڈ اب ٹویٹر میں ایک بڑا حصہ رکھتا ہے جس کے اس ملک میں تقریباً 14 ملین صارفین ہیں، اس طرح آل سعود محمد بن سلمان کی اصلاحات اور پالیسیوں پر تنقید کرنے والے کسی بھی شخص کو حراست میں لے سکتا ہے، چاہے کوئی شخص انسانی حقوق کے دفاع میں کوئی ٹویٹ شائع کرے۔
متذکرہ اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر سے پابندی کے خاتمے کے ساتھ کئی خواتین کارکنان کی گرفتاری بھی ہوئی جو برسوں سے یہ حق حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھیں، ان کارکنوں کو جیلوں میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، ان کی توہین کی گئی اور بجلی کے جھٹکے دیے گئے، ان میں کچھ اب بھی گھروں میں نظر بند ہیں، متذکرہ اخبار نے تاکید کی کہ بن سلمان نے 2017 میں اقتدار میں آنے کے بعد سعودی معاشرے میں بہت سی تبدیلیاں لانے کی کوشش کی، جیسا کہ مذہبی پولیس کے اختیارات میں کمی، سینما گھر کھولنا، ملی جلی تقریبات کا انعقاد اور فٹ اسٹمپنگ جبکہ یہ اس وقت ہوا جب محمد بن سلمان کے حامی اور وفادار لوگوں نے یہ دلیل دے کر ان کے منصوبوں کو جائز بنانے کی کوشش کی کہ سعودی عرب میں سخت پابندیاں حقیقی مذہب سے انحراف ہیں۔
مشہور خبریں۔
مسک: ٹرمپ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ہے
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر اور دنیا کے امیر ترین شخص نے ایک
جون
یوکرین کی ہر ممکن مدد کروں گا:مستعفی برطانوی وزیراعظم
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے مستعفی وزیراعظم نے یوکرین کے صدر سے ملاقات میں
جنوری
صیہونیوں کو اردن کی جانب سے نیا محاذ کھلنے کے خدشے پر تشویش
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اردن کی سرحد سے
دسمبر
حماس اور جہاد اسلامی کا مشترکہ بیانیہ
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں حماس اور جہاد اسلامی کے سربرہان کی
اگست
سلمان خان پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں
?️ 29 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے ’سکندر‘ سلمان خان نے بھی دیگر بھارتی
مارچ
کم تنخواہوں کی وجہ سے سیکڑوں صہیونی پولیس نے استعفیٰ دیا
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: صہیونی اخبار Yedioth Ahronoth نے کم تنخواہوں پر احتجاج کرتے
جون
یوکرین میں امریکی بریڈلی ٹینکوں کا حشر
?️ 28 جون 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ یوکرین کی فوج نے
جون
اسرائیلی سیاسی نظام پر عوام کے اعتماد میں گہرا بحران
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں یونیورسٹی آف حیفا کی جانب سے کیے
جنوری