?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیجنگ سے سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو و امدادی سرگرمیوں پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری مون سون کے بڑے سپیل کے دوران این ڈی ایم اے و دیگر ریسکیو و ریلیف اداروں کی تیاری اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کیلئے اپنی مصروفیات کچھ دیر کیلئے ترک کرکے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریز اور امدادی کارروائیوں کے لیے متعلقہ اداروں نے وزیراعظم کو ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے این ایچ اے اور وزارت توانائی کو سیلاب سے متاثرہ نظام مواصلات اور بجلی کی ترسیل کے نظام کی ترجیحی بنیادوں پر بحالی کے لیے اقدامات لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد، ان کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ ادارے مکمل تعاون سے کام جاری رکھیں۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پنجاب اور سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بحالی کی اور امدادی کارروائیوں پر خصوصی طور پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سے مکمل رابطے میں رہنے اور صوبائی حکومتوں کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے اور سیلاب کی وجہ سے لاپتہ شہریوں کی جلد تلاش مکمل کرنے کی ہدایت کی۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی مخالفت
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے
ستمبر
حجرے میں دھماکے سے سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی
?️ 5 جون 2025کوہاٹ (سچ خبریں) گیس لیکج سے ہونیوالے دھماکے میں سابق سینیٹر عباس
جون
تل ابیب خواتین فوجیوں کو جنگ کی اگلی صفوں پر کیوں بھیج رہا ہے؟
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک ماخذ کے حوالے
جون
امریکہ کب تک یوکرین کی مدد کرتا رہے گا؟ امریکی صدر کی زبانی
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے اعتراضات کے باوجود اس
دسمبر
اربیل تل ابیب کی جاسوسی کی سرگرمیوں کا ایک نیا پلیٹ فارم
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: عراق میں قانون کی حکمرانی کے اتحاد کے نمائندے جاسم
مارچ
اسرائیل کے حالات بہت خراب ہیں/ہم اندر سے ٹوٹ رہے ہیں:صیہونی سربراہ
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ نے ایک بار پھر اس ریاست میں
مارچ
ذاتی مفادکی خاطر احتساب کرنے والوں کو دھمکایا جا رہا ہے: شہزاد اکبر
?️ 15 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب
اپریل
جہاد اسلامی فلسطین کی صیہونیوں کو خطرناک دھمکی
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی غزہ کے خلاف زمینی کاروائی کی دھمکی کے
مئی