مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس  کے مطابق پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف آرگنائزر مریم نواز نے کی۔اجلاس میں مریم نواز کی تنظیمی دوروں اور شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے پر بات چیت کی گئی۔

مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ان سے جلد ملاقات کروں گی۔مریم نواز نے پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے رہنماؤں سے تجاویز بھی مانگیں۔عمران خان کے بیانیے پر ن لیگ اپنا بیانیہ سامنے لائے گی۔

دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی۔

سابق گورنر سندھ اور ن لیگ کے سنیئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندرونی معاملات عوامی سطح پر زیر بحث نہیں لانا چاہتا،مفتاح اسماعیل پارٹی میں ہیں اور اسحاق ڈار بڑے عہدے پر ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے ترجمان حافظ عثمان نے سابق وزیراعظم کے استعفے کی تردید کی تھی،ترجمان نے کہا تھا کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں،استعفے کی خبر بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں پارٹی نہیں چھوڑی آج کیوں چھوڑیں گے،ہم نے 1998 میں آزاد حیثیت سے انتخاب لڑا جیتا اور مسلم لیگ میں شامل ہوئے،شاہد خاقان عباسی نے جیل کاٹی لیکن اپنے مشن سے نہ ہٹے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنایا۔بطور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا میرا لیڈر نواز شریف ہیں۔بتایا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا پیغام پارٹی قیادت کو بھجوایا اور انہوں نے کہا کہ مجھے کسی عہدے کا لانچ نہیں اور نہ پارٹی کا کوئی عہدہ زبردستی اپنے پاس رکھنے کا خواہشمند ہوں، مسلم لیگ ن نہیں چھوڑوں گا، صرف پارٹی عہدہ سے الگ ہونا چاہتا ہوں۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب بشار الاسد کو عرب رہنماؤں کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دے گا:روئٹرز

?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے حکام کی جانب سے

پیٹرول کے بحران پر سعد غنی کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 25 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پٹرول پمپس کی بندش

سنوار نے عالمی مقام حاصل کیا

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار اسرائیل الیوم نے غزہ جنگ میں بنجمن نیتن

العهد: آل خلیفہ نے شہریت چھیننے کا ہتھیار اپنا لیا ہے

?️ 12 مئی 2026سچ خبریں: ایک عربی ذرائع نے بحرین میں شہریت چھیننے کے واقعات

ابو غریب جیل میں امریکی انسانی حقوق کی ایک نئی داستان

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:     عراق کی امریکی ابو غریب جیل میں قید سابق

ٹرمپ 5 اہم ریاستوں میں بائیڈن سے آگے 

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اور سیانا انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے سے پتہ

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق

?️ 30 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے

مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے خلاف نئی صیہونی سازش

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: فلسطین سے باہر تحریک حماس کے سربراہ نے مغربی کنارے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے