ایران کی جانب سے یمن میں بنیادی ڈھانچے اور شہری اہداف پر حملے کی شدید مذمت 

ایران

?️

سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یمن کے مختلف علاقوں پر فوجی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں یمن کے بڑی تعداد میں مسلمان اور بے دفاع عوام شہید اور زخمی ہوئے اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ اسی تناظر میں اتوار کے روز دوپہر کو تعز بازار پر کیے گئے فضائی حملوں کی بھی مکمل مذمت کی جاتی ہے، جن میں 50 سے زائد افراد شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے، نیز خب اور الشعف شہر پر فضائی حملے بھی قابل مذمت ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزی اور اس ملک کے شہروں اور دیہاتوں پر جارحانہ کارروائیاں، جن کا کچھ عرصہ قبل صیہونی اور امریکی حکومت کے حملوں کی صورت میں بھی مشاہدہ کیا گیا، کے ساتھ ساتھ اس ملک کی معاشی ناکہ بندی کا تسلسل، اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں بالخصوص آرٹیکل 2 کے پیراگراف 4 کے خلاف اور اسلامی مبادیات و تعلیمات کے منافی ہے۔
وزارت خارجہ نے اس بیان میں زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یمن کی صورتحال کے بارے میں اپنے اصولی موقف کی یاد دہانی کرتے ہوئے، طے شدہ روڈ میپ کی بنیاد پر مسائل کے حل کے لیے کسی بھی قسم کی نیک کوششوں کے لیے اپنی آمادگی پر تاکید کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

یمنی انصاراللہ نے امریکہ سے کیا کہا؟

?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: عمان میں بلنکن کے ساتھ 5 عرب ممالک کے وزراء

تیانجن: شہباز شریف کی ترک صدر سے ملاقات، اردوان کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار ہمدردی

?️ 31 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے چین

روس کے خلاف نئی مغربی پابندیوں پر ماسکو کا ردعمل

?️ 24 فروری 2024سچ خبریں:23 فروری اور یوکرین پر روسی فوجی حملے کے آغاز کی

یوکرین میں خصوصی آپریشن کے بعد پوٹن پر اعتماد میں اضافہ ہوا

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:  روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر بھروسہ کرنے والے روسیوں کا

پشاور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں درخواست نمٹادی

?️ 2 مارچ 2023پشاور:(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی جے بلنکن سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے وزیر خارجہ کا اہم بیان

?️ 30 جنوری 2021امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی جے بلنکن سے ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو

صیہونی حکومت کے اندرونی بحران کا سلسلہ جاری

?️ 4 جون 2023سچ خبریں:ناراض صیہونیوں کے مظاہروں کے دوران ایک بار پھر صیہونی پولیس

تیسری عالمی جنگ کون شروع کرے گا؟

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے اس ملک کی موجودہ حکومت کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے