?️
سچ خبریں:سعودی عرب میں انسانی حقوق کے سیاہ ریکارڈ پر زور دیتے ہوئے انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں 2021 میں پھانسیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
سعودی یورپی تنظیم برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ 2020 کے مقابلے 2021 میں سعودی عرب میں پھانسیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہےجب کہ سعودی حکام کا دعویٰ تھا کہ 2021 میں پھانسیوں کی تعداد میں کمی آئے گی۔
انسانی حقوق کی تنظیم نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے2021 کے آغاز سے اب تک 67 پھانسیوں پر عمل درآمد کی نگرانی کی ہے، جو کہ سرکاری انسانی حقوق کمیشن کے مطابق 2020 کے مقابلے میں 148 فیصد زیادہ ہیں جبکہ سعودی عرب میں 2020 میں 27 پھانسیوں پر عمل درآمد کیا گیا ۔
سعودی یورپی تنظیم برائے انسانی حقوق نے زور دے کر کہا کہ 2020 کے مقابلے 2021 میں پھانسیوں کی تعداد میں اضافہ اس ملک کے بین الاقوامی معیارات پر پورا نہ اتنے اورناانصافیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ 2020 میں پھانسیوں میں کمی پھانسیوں کو کم کرنے کی حکمت عملی کی پالیسیوں کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بین الاقوامی حیثیت کو بہتر بنانے کی ذاتی درخواست تھی جبکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اس ملک میں پھانسیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
بغداد میں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض کی شرط/ "الجولانی” شامل
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: عراق کے انبار متحدہ اتحاد کے ایک رکن نے بغداد
مئی
سعودی عرب میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی تنقید
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںانسانی حقوق کی بہت سی تنظیموں نے سعودی عرب کی کھیلوں
اپریل
روس نے کی شام پر فضائی حملے کی شدید مذمت
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: پیر کو روس کی وزارت خارجہ نے شام پر ہفتے
جولائی
صیہونی جلیوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کے ایک مرکز نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں
اپریل
میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نہیں ہوں: مودی
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹائمز ناؤ ٹی وی کو انٹرویو
مئی
مصر میں فلسطینیوں کے حامی طلبہ کا قیام
?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری یونیورسٹیوں کے سیکڑوں طلبہ نے بعض
مئی
تل ابیب کی آنکارا کے لیے سرخ لکیر
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے ہفتے کے روز شائع ہونے والی ایک
اپریل
ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے ربیع
جنوری