?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کی فلسطینی انسانی حقوق کی خصوصی رپورٹر "فرانچسکا البانیز” نے صہیونی ریاست کی توسیع پسندانہ پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے اپنے مقدر کا فیصلہ کرنے کے قانونی حق پر زور دیا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری کی ردعمل کو ناکافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ غزہ پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جرائم کے حجم کے پیش نظر محض مذمتی بیانات جاری کرنا کافی نہیں ہے، بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
البانیز نے وضاحت کی کہ اسرائیلی ریاست مغربی کنارے کے الحاق کے منصوبوں کو آگے بڑھا کر بین الاقوامی قوانین کی واضح اور مسلسل خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس ریاست کا حتمی مقصد فلسطینی زمینوں کو قبضے میں لینا اور انہیں ضم کرنا ہے، لیکن فلسطینی عوام کے بغیر۔
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے اپنے بیان کے اختتام پر فلسطینی قوم کے پامال حقوق کی حمایت کرتے ہوئے زور دیا کہ فلسطینی عوام کو مقبوضہ علاقوں کی آزادی اور اپنے مقدر کا فیصلہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
گورنر خیبرپختونخوا کا انتخابات 8 اکتوبر کو کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط
?️ 25 مارچ 2023خیبرپختونخوا 🙁سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلامی علی نے سیکیورٹی خدشات کے
مارچ
امریکہ نے ایک بار پھر خطہ میں اپنی موجودگی کی وجوہات ظاہر کر دیں:شام
?️ 29 جون 2021سچ خبریں:شامی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شام اور
جون
کُل جماعتی حریت کانفرنس کا بڑا اعلان، مسرت عالم بھٹ کو نیا چیئرمین مقرر کردیا
?️ 10 ستمبر 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی
ستمبر
وزیراعظم کا جلد قوم سے خطاب کا امکان
?️ 26 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا جلد قوم سے خطاب کا
فروری
امریکہ نے تائیوان کو غیر مستحکم کیا ہے:اقوام متحدہ میں چینی سفیر
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے امریکی سینیٹرز کے دورہ
اگست
بجلی مزید مہنگی
?️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)حکومت نے ایک بار پھر صارفین پر بجلی بم گرادیا،
جون
ٹرمپ: کوئی بھی نیٹ ورک جو میری منفی خبروں کا احاطہ کرے گا اس کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے دھمکی دی کہ ان کی منفی خبروں
ستمبر
نیتن یاہو کا ثالثوں کے ساتھ کھلواڑ
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی نیٹ ورک نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کے
اگست