وزیر خارجہ جی77 گروپ اجلاس کی صدارت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

?️

 اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 7 روزہ دورے پر امریکی شہر نیویارک پہنچ گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں عالمی رہنماؤں اور واشنگٹن میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

 اسلام آباد سے دورے پر روانگی کے بعد ان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کے دورے کے پروگرام میں امریکی شہر نیویارک اور واشنگٹن میں مختلف کثیرالجہتی اور دو طرفہ مصروفیات شامل ہیں۔

نیویارک میں اپنے 6 روزہ قیام کے دوران وزیر خارجہ جی77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی اور صدارت کریں گے، جی 77 یو این سسٹم میں ترقی پذیر ممالک کا سب سے بڑا مذاکراتی بلاک ہے۔

نیویارک میں اپنے قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کریں گے، 14 دسمبر کو وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ’عالمی امن اور سلامتی کا قیام: اصلاح شدہ کثیرالجہت نظام کے لیے نئی سمت‘ کے عنوان سے ہونے والے مباحثے میں حصہ لیں گے۔

وزیر خارجہ 19 دسمبر کو واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام، کانگریس سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں، پاکستانی نژاد امریکی تاجروں اور کمیونٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران وہ تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورے میں بلاول بھٹو موسمیاتی تبدیلیوں اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے تحت آنے والے تباہ کن سیلاب سے ہونے والے بڑے نقصان کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں ترقی سے متعلق ہونے والی جی 77 گروپ کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے، یہ اجلاس پاکستان کی سربراہی میں ہونے والا آخری اجلاس ہوگا۔

پاکستان نے نے جنوری 2021 میں گروپ کی سربراہی سنبھالی تھی، 2023 میں کیوبا جی77 اور چائنا گروپ کی سربراہی کریں گے۔

مشہور خبریں۔

قدس کے تمام علاقے ہماری قوم کے ہیں: رام اللہ

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:  فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے آج اسرائیلی

وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کر دی

?️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16 مئی کو ہونے

خیبر پختونخواہ میں کورونا کی سنگین صورتحال وجہ سے سکول بند کر دیےگئے

?️ 16 ستمبر 2021پشاور (سچ خبریں)  خیبرپختونخواہ حکومت نے این سی اوسی فیصلے کے تحت

پاکستان نےحال ہی میں 40 افغان سکیورٹی اہلکاروں کو افغانستان کے حوالے کیا

?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے

ضمنی الیکشن میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے مشکلات کا سامنا

?️ 21 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) ضمنی الیکشن میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے عوام کو مشکلات کا

صیہونیوں کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی 1520 خلاف ورزیاں، 559 افراد جاں بحق

?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں:غزہ کی سرکاری انفارمیشن آفس نے ایک بیان جاری کرتے

مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق، قرنطینہ کے لئے ہسپتال منتقل

?️ 26 ستمبر 2021پشاور ( سچ خبریں ) خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ سے

امید ہے ایک دن افغان عوام کو آزادی ملے گی، اور وہ نمائندہ حکومت کے تحت زندگی گزار سکیں گے، دفتر خارجہ

?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے