?️
پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے این سی اوسی فیصلے کے تحت ضلع بنوں میں سکول بند رکھنے اور باقی اضلاع میں50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کردیا ہے اعلامیہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے کل 16 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے کل سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھول دیے جائیں، ہفتے میں تین دن کلاسز ہوں گی۔
تاہم زیادہ کورونا کیسز کے زیادہ شرح والے ضلع بنوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع بنوں کے تمام تعلیمی ادارے 22 ستمبر تک بند رہیں گے۔
اس کے برعکس محکمہ تعلیم پنجاب نے این سی اوسی کے کورونا کیسز کے تشویشناک 5 اضلاع میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات میں سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این سی اسی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کی وارڈز میں کوویڈ19 کے مریضوں کا دباؤ ہے، کوشش ہے آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے، چند ہفتے کے دوران آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا، وبا کی صورتحال بہتر ہوئی ہے مگر خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، کوویڈ19 کے 5300 مریض ہسپتالوں میں آکسیجن پر ہیں، لاپرواہی، ایس او پیز کو نظرانداز کرنا کورونا کیسز میں اضافے کا باعث بنا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ 24 میں سے 18اضلاع میں وبا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، 6 اضلاع میں بندشیں قائم رہیں گی، ان اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں شامل ہیں۔ 6 اضلاع میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کا ٹائم بڑھا کر 12 بجے تک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے 24 اضلاع میں کیسز کی تعداد کے پیش نظر 4 سے 15 ستمبر تک زائد بندشیں عائد کی تھیں، مذکورہ 18 اضلاع میں بھی کورونا پابندیاں قائم رکھیں گی جس طرح ملک کے دیگر حصوں میں نافذ ہیں جبکہ دیگر 6 اضلاع میں زائد بندشیں قائم رہیں گی۔ 18 اضلاع میں انٹر بس سروس کو بھی 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت ہوگی۔پارکس اور جمز بھی مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے کھول دیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
ریاض، چین اور عرب دنیا کے درمیان تجارتی کانفرنس کا میزبان
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی میزبانی میں 10ویں چین-عرب ورلڈ بزنس کانفرنس شروع
جون
30,000 لاعلاج مریضوں کو علاج کے لیے بیرون ملک جانا ہوگا: یمنی اہلکار
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: وزارت صحت کے ترجمان نجیب القباطی نے اتوار کے روز
مئی
محنت کش ہم سب کیلئے سرمایہ حیات ہیں، شہباز شریف
?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
مئی
پاکستان: ہم علاقائی پیش رفت پر ایران کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ملک کے وزیر اعظم
مئی
نیتن یاہو نے اسرائیل کو bait میں بدل دیا: صہیونی میڈیا
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:Ma’ariv اخبار نے اس حوالے سے ایک نوٹ میں لکھا کہ
اپریل
صیہونی اپوزیشن لیڈر: نیتن یاہو معاہدے کے راستے پر پتھر پھینک رہے ہیں
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی اپوزیشن کے رہنما نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنجمن
جولائی
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا
?️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری
دسمبر
صہیونی فوج کا 7 اکتوبر کو مایوس کن کارکردگی کا اعتراف
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: صہیونیست ریجنٹ کی فوج کی ایک رپورٹ میں غزہ پٹی
مئی