سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ حال ہی میں سعودی شہزادوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور یہ شہزادے محمد بن سلمان سے جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
البوابه الاخباریه الیمنیه کی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تخت تک پہنچنے کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں ویسے ویسے سعودی خاندان کے اندر اختلافات شدت اختیار کر رہے ہیں۔
سعودی ذرائع نے بتایا کہ سعودی شہزادوں کے درمیان اختلافات حال ہی میں شدت اختیار کر گئے ہیں اور یہ شہزادے محمد بن سلمان سے جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ بن سلمان سعودی خاندان میں اقتدار پر اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں اور دوسرے سعودی شہزادوں بالخصوص اپنے کزن کو نظر انداز کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے دو اہم حریفوں محمد بن نائف اور احمد بن عبدالعزیز کو قید کر کے اقتدار سے بے دخل کر دیا ہےجس کی وجہ سے سعودی شہزادوں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ بن سلمان کے اقدامات انہیں سعودی تخت تک پہنچنے سے روک سکتے ہیں جبکہ سعودی ذرائع کا خیال ہے کہ یمنی جنگ میں بن سلمان کی شکست بھی سعودی خاندان کے مستقبل کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔