?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشن کے سربراہ نے سعودی حکام کے ہاتھوں ایک دن میں81 افراد کے سر قلم کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام جنگی جرائم کےزمرے میں آتا ہے۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنرمیشل باشلہ نے 81 افراد کا سرقلم کرنے پر سعودی عرب کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 81 افراد میں سے 41 افراد کا تعلق شیعہ برادری سے ہے جنھیں صرف 2011 اور 2012 میں مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں قتل کیا گيا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کا کہنا ہے کہ جن افراد کے سرقلم کئے گئے ہیں ان میں بعض کو ایسی عدالتوں میں سزا دی گئی ہے جہاں بین الاقوامی اور انسانی اصولوں کی رعایت نہیں کی جاتی، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا کہ سعودی عرب کا یہ اقدام جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے کمشنر نے کہا کہ سعودی عرب کا عدالتی نظام ، انصاف کی بنیادوں پر قائم نہیں بلکہ داعش کے دہشت گردانہ اصولوں قائم ہےاس کے علاوہ متعد عالمی تنظیموں نے بھی سعودی عرب کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سعودی حکومت کے دامن پر بدنما داغ قرار دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی محکمہ انصاف میں ٹرمپ کی رہائش گاہ سے دریافت ہونے والی دستاویزات
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ میں استغاثہ نے پیر کو عدالتی دستاویز میں
اگست
دمشق کی خاموشی آنکارا کی صلح سے ٹوٹی
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے سیاسی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شام
اگست
ایوارڈز شوز جھوٹے ہوتے ہیں، زارا نور عباس
?️ 9 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ انہیں
مارچ
صیہونی فلسطین میں امن نہیں دیکھ سکیں گے: مزاحمتی گروہ
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: قدس میں شہادت کے عمل کے جواب میں جاری ایک بیان
ستمبر
کشمیریوں کے خون کی سودے بازی نہیں ہو سکتی:وزیر اعظم
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عوام سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا
مئی
سعودی شہر الخرج میں گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکہ
?️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ الخرج شہر میں
جولائی
سبریا میں حکومت اور عوام آمنے سامنے
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:سربیا کے ہزاروں لوگوں نے اس ملک میں بڑے پیمانے پر
جون
امریکہ شہید سلیمانی کے قتل سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا:ترک ماہر قانون
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی کے ماہر قانون امین گنش کا کہنا ہے کہ جنرل
جنوری