🗓️
سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے منگل کی رات کو بتایا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران وسطی یمن کے صوبے مأرب پر 27 بار بمباری کی ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے 18 مرتبہ جوبہ اور حریب شہروں پرجبکہ 8 مرتبہ سرواح شہر پر اور ایک مرتبہ صوبہ مأرب کے شہر مدغل پر بمباری کی۔
واضح رہے کہ یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں حالیہ دنوں میں محاذ کے آپریشنل مراکز پر تیزی سے پیش قدمی کر رہی ہیں،رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے حجہ اور صعدہ صوبوں کےمتعدد علاقوں پر بھی بمباری کی۔
واضح رہے کہ سعودی حمایت یافتہ فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 187 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس میں راکٹ حملے ، توپ خانے اور جاسوسی پروازیں شامل ہیں،یادرہے کہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات ، بحرین ، سوڈان ، مصر اور کویت کے ساتھ مل کر چھ سال پہلے نام نہاد عرب اتحاد کی تشکیل دے کر یمن کے خلاف اپنی جارحیت کا آغاز کیا جس کے بعد اس وحشیانہ جارحیت اور سعودی لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں کے نتیجہ میں ہزاروں یمنی ، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں ، ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس ملک کا نوے فیصد بنیادی ڈاھانچہ تباہ ہوگیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے اس غریب عرب ملک پر اس قدر جارحیت کے باوجود اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری نے اب تک کوئی کاروائی نہیں کی بلکہ اس کے برعکس یمنیوں پر متعدد پابندیاں عائد کی ہیں۔
مشہور خبریں۔
دھرنے یا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست خارج کرنے کی استدعا
🗓️ 5 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک
نومبر
ای وی ایم کیلئے باقاعدہ آگاہی مہم چلائی جائے گی
🗓️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے
دسمبر
جنوبی نابلس میں صیہوننیوں کے ہاتھوں33 فلسطینی زخمی
🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین اور بیت المقدس کی قابض فوج کے درمیان ہونے
اپریل
وزیر اعظم کی یورپی یونین پر شدید تنقید
🗓️ 6 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم کی یورپی یونین پر شدید تنقید میلسی میں جلسے
مارچ
طالبان کے بیان پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے طالبان کے
اپریل
قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل
🗓️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم کی
فروری
کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید، 6 زخمی
🗓️ 6 فروری 2025کرک: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس چیک پوسٹ
فروری
اسرائیل کی تکنیکی جنگ علاقائی مساوات کو کس سمت لے جا رہی ہے؟
🗓️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے پیجرز کا دھماکہ گزشتہ دو دنوں میں ملکی،
ستمبر