?️
سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں پہنچنے اور صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا جس میں فلسطینیوں سے اگلے اتوار کو مسجد اقصیٰ میں پہنچنے اور اسرائیل کے زیر قبضہ بستیوں میں رہنے والے آبادکاروں کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
محمد حمادہ نے کہا کہ فلسطینیوں کا فرض ہے کہ وہ صہیونی دشمن اور غاصب آباد کاروں کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے اور ہر جگہ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے مسجد اقصیٰ میں بڑی تعداد میں اکھٹے ہوں، حمادہ نے کہا کہ ہمارے اور صیہونی دشمن کے درمیان جنگ جاری ہے اور مزاحمتی تحریک صیہونی آبادکاروں کی کسی بھی حماقت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مسجد اقصیٰ نے دشمن پر واضح کر دیا کہ مسجد اقصی ایک سرخ لکیر ہے اور یہ ایک طے شدہ اور غیر تبدیل شدہ اصول ہے نیز قابضین کی مسجد اقصیٰ میں کوئی جگہ نہیں ہے، حماس کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی عوام کسی بھی حالت میں مسجد الاقصی کی توہین کی اجازت نہیں دیں گے اور آباد کاروں کے پرچم مارچ کی مخالفت کریں گے نیز دشمن کو مسجد اقصیٰ پر نئی حقیقتیں مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


مشہور خبریں۔
یکم ستمبر سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
?️ 30 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں یکم ستمبر سے پیٹرول و ڈیزل
اگست
پوپ کی معافی کے بعد کینیڈا کے چرچ کا نیا جنسی اسکینڈل
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: عالمی کیتھولک کے رہنما پوپ فرانسس کے کینیڈا کے
اگست
کورونا ویکسین کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات، عالمی ادارہ صحت نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 13 مارچ 2021جنیوا (سچ خبریں) کورونا ویکسین کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات
مارچ
محبوبہ مفتی، یوسف تاریگامی کی کشمیری ملازمین کے لیے نئے سوشل میڈیاقوانین کی مذمت
?️ 26 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
گولانی بریگیڈ کے خلاف حزب اللہ کی کارروائیوں کا تجزیہ
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں لبنان کی حزب اللہ نے اہم اسٹریٹجک
اکتوبر
یو اے ای کے سربراہ کے ساتھ روسی صدر کا سلوک
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر نے روس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتے
جون
وزیر اعظم اوورسیزپاکستانیوں کے لئے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کریں گے
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ووٹ کے حق کے بعد وزیراعظم نے اوورسیزپاکستانیوں
نومبر
گوادر کے ساحل کے قریب برائیڈز وہیلز دیکھی گئیں، ڈبلیو ڈبلیو ایف
?️ 25 اکتوبر 2025گوادر: (سچ خبریں) ادارہ برائے تحفظ فطرت پاکستان (ڈبلیو ڈبلیو ایف۔ پاکستان)
اکتوبر