?️
کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا ہے جسے مل کر ناکام بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں قومی استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ،منظم سازش کے تحت بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جارہا ہے، پاکستان اس دن مکمل ہوا جب بلوچستان اس میں شامل ہوا
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے جو پاکستانیوں کو تقسیم کرنے میں ملوث ہے، ایک دو فیصد گمراہ لوگ پورا بلوچستان نہیں امن کیلئے کسی بھی مذاکرات کا حامی ہوں، دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا ہے جسے مل کر ناکام بنائیں گے۔
وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں غیر متوازی ترقی کا مسئلہ ہے مگر یہ صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں، ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور قومیت نہیں ہے، جب بھی پاکستان کو خطرہ لاحق ہوا، اقلیتیں ہمیشہ ملک کے ساتھ کھڑی ہوئیں۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ہم نے معرکہ حق میں عظیم فتح سمیٹی، پاکستان کو توڑنے کی کوشش کرنے والوں کو معرکہ حق میں جواب مل گیا، متکبر بھارت کو اس جواب کا اندازہ نہیں تھا، پاکستان نے بھارت کا تکبر خاک میں ملایا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی کابینہ کے خیالات اور پالیسیاں
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کی تشکیل
نومبر
بائیڈن سیاہ فاموں کے درمیان بھی غیر مقبول
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:تقریباً 9 میں سے 10 سیاہ فام ووٹرز نے بائیڈن کو
مئی
عظمت سعید کے لئے براڈشیٹ کمیشن سے استعفی دے دینا چاہیے: مریم نواز
?️ 27 جنوری 2021عظمت سعید کے لئے براڈشیٹ کمیشن سے استعفی دے دینا چاہیے: مریم
جنوری
اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہیں تو ہمارے پاس بھی ہونے چاہئیں: بن سلمان
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن
ستمبر
عراقی نمائندے کا امریکی منصوبہ بندی کے خلاف انتباہ
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: نیسان الصالحی، عراقی پارلیمنٹ کے رکن، نے زور دے کر
اکتوبر
امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: تل ابیب میں واشنگٹن کے سفیر نے قبل از وقت
جولائی
اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں: بزدار
?️ 27 جون 2021لاہور ( سچ خبریں) پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا
جون
صیہونی جیلوں میں بھی فلسطینی قیدیوں کے ساتھ جنگ کررہے ہیں:جہاد اسلامی
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان میں فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے نے زور دیا
اکتوبر