حکومت کا ہرعلاقے میں غیرقانونی افغانوں کو ڈھونڈ کر واپس بھیجنے کا اعلان

?️

لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ اس ہفتہ سے پاکستان کے ہر علاقے میں غیر قانونی افغانوں کو ڈھونڈ کر واپس بھیجنے کاعمل شروع کیا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے جو حملے ہورہے ہیں اس میں افغان ملوث ہیں اور خودکش حملہ آور تو سارے ہی افغانستان سے آرہے ہیں، گزشتہ دنوں میں کیڈٹ کالج پر حملہ ہو یا اسلام آباد کچہری میں دھماکہ ہو اس سب میں افعان باشندے ملوث ہیں، اب ہر ایس ایچ او کی ذمہ داری لگائی جارہی ہے کہ انہوں نے اپنے علاقوں میں افغان ڈھونڈنے ہیں اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا ہے، خیبر پختونخواہ حکومت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ریاستی مفاد کو ترجیح دینا ناگزیر ہو چکا ہے، سیاست بعد میں آتی ہے، انہیں ہرحال میں وفاقی حکومت کے افغانوں کی واپسی سے متعلق فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

محسن نقوی کہتے ہیں کہ مسافروں کی آف لوڈنگ کا ایک اہم مسئلہ چل رہا ہے، ایجنٹ مافیا اس وقت مہم چلارہا ہے، میں نہیں کہتا کہ ایف آئی اے میں سارے فرشتے ہیں، پورے پاکستان سے ٹوٹل 60 سے 70 لوگ آف لوڈ ہو رہے ہیں، کہیں ایسا بھی ہوا ہے کہ کسی کو ایک جگہ سے روکا وہ دوسری جگہ سے چلے گئے کیوں کہ ہم کوئی ایسا بندہ نہیں روک رہے جس کا پاس سب کچھ ہے، سوشل میڈیا پر کسی کو تذلیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر آپ کے پاس ثبوت ہے تو آپ ضرور دیں، جھوٹی خبر پھیلانے والے صحافی نہیں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آئین میں ایک نیا ادارہ بن رہا ہے، پورا سسٹم بننے میں دن لگتے ہیں، گھنٹے لگتے ہیں، یہ تو نہیں ہو سکتا کہ بٹن دبائیں اور ہو جائے، اچھا ہے اِنہیں تھوڑے دن کرنے دیں، چند لوگوں کی دیہاڑی لگی ہوئی ہے، لگی رہنے دیں لیکن میں عزت کے ساتھ درخواست کر رہا ہوں کہ وی لاگ کریں، پوڈ کاسٹ کریں، اپنی ذمے داری کے ساتھ خبر پھیلائیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ مُلک میں روز نئی سنسنی پھیل رہی ہے کہ فلاں چیز ہو گئی اُس کے بعد اُنہیں کوئی پوچھتا نہیں، فیک نیوز برداشت نہیں کی جائے گی، آزادی اظہار رائے ہونی چاہئے، تنقید کریں لیکن پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پر 90 فیصد خبریں غلط چل رہی ہیں، کسی کی تصویر لگا کر جو دل کرے خبر چلا رہے ہیں، اِس کی ہم اجازت نہیں دیں گے، اس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے جا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بھوک یمنیوں کے خلاف سعودی اتحاد کا ہتھیار ہے: صنعا

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:    یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی

صنعا کے ساتھ تعامل سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہے : ایران

?️ 13 جولائی 2026 سچ خبریں: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مشن نے ایران

شمالی کوریا روس کی حمایت کیوں کرنا چاہتا ہے؟

?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم

روس کے ساتھ اپنی غلطی کو چین کے ساتھ نہ دہرائیں:نیٹو کا مغرب کو انتباہ

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا دعویٰ ہے کہ مغرب نے روس

آیت اللہ خامنہ ای کا عالمی امور پر گہرا اور وسیع مطالعہ ہے؛پاکستانی عہدیدار

?️ 6 جون 2024سچ خبریں: پاکستانی سینیٹ کی دفاعی امور کمیٹی کے سربراہ کا کہنا

حزب اللہ نے رامات ایئر بیس کو نشانہ بنایا

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

ٹرمپ امریکہ کی نرم طاقت کو ختم کر رہے ہیں، عالمی اثر و رسوخ کم ہو رہا ہے:امریکی میگزین

?️ 5 مئی 2026سچ خبریں:امریکی میگزین فارن پالیسی کے مطابق، ٹرمپ کا سخت طاقت پر

امریکہ میں خانہ جنگی کا امکان

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی سیاسی نظام غصے میں اس قدر ڈوبا ہوا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے