?️
سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے یمن کی مسلح افواج کے غزہ کے حق میں شجاعانہ اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میدانِ جنگ میں تنہا نہیں ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، ابوعبیدہ نے ایک بیان میں کہا کہ آج یمن کے میزائل، غزہ کے میزائلوں کے ساتھ مل کر تل ابیب کے آسمان پر موجود تھے جو اس بات کا پیغام ہے کہ غزہ کو اکیلا نہیں چھوڑا گیا بلکہ امتِ اسلام کے حریت پسند اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ابوعبیدہ نے مزید کہا کہ ہم اسلامی دنیا کے تمام آزاد انسانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دفاعِ مسجد الاقصیٰ کے معرکے میں شامل ہوں اور غزہ کی پشت پناہی اور حمایت کو مضبوط کریں تاکہ صیہونی دشمن کی طاقت کا غرور خاک میں مل جائے اور وہ اپنی جارحیت کو روکنے پر مجبور ہو جائے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان سرتیپ یحییٰ سریع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ یمنی میزائل فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے یافا میں واقع بن گورین ایئرپورٹ کو فلسطین ۲ قسم کے مافوق الصوت بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور اس کی جنگی کشتیاں بھی ہدف بنائیں، اور یہ تمام حملے قابضین کے جرائم کے ردعمل کے طور پر انجام دیے گئے ہیں۔
ابوعبیدہ کے اس بیان نے ایک مرتبہ پھر واضح کر دیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت اب ایک علاقائی مزاحمتی بلاک کی شکل اختیار کر چکی ہے، جس میں یمن، لبنان، عراق اور دیگر ممالک کے عناصر شامل ہو رہے ہیں، یہ اتحاد صیہونی جارحیت کو محدود کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو غزہ میں اجتماعی قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں : اسپین کے وزیر اعظم
?️ 24 ستمبر 2026سچ خبریں: اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچز نے اقوام متحدہ کی
ستمبر
مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد ختم ہو چکا ہے:شیخ رشید
?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی
اپریل
شام کے بارے میں ایران ، ترکی اور روس کا مشترکہ بیان
?️ 29 جنوری 2021سچ خبریں:شام کے بارے میں آستانہ عمل کی ضمانت دینے والے ممالک
جنوری
وینزویلا پر حملہ امریکی سامراجی پالیسیوں کا تسلسل ہے:فلسطینی مزاحمتی گروہ
?️ 4 جنوری 2026 وینزویلا پر حملہ امریکی سامراجی پالیسیوں کا تسلسل ہے:فلسطینی مزاحمتی گروہ
ٹرمپ صیہونیت کے 76 سالہ خواب کو کیسے تباہ کرے گا؟
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: معروف انگریزی مصنف اور لندن میں مڈل ایسٹ آئی ویب
نومبر
ایک دہائی بعد ’پاکستان آئیڈل‘ کی شاندار واپسی، جیوری میں فواد خان سمیت کئی نامور شخصیات شامل
?️ 3 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکاری کا شو ’پاکستان آئیڈل‘ ایک دہائی کے
اگست
ہمیں اپنے جوہری وار ہیڈز میں تیزی سے اضافہ کرنا چاہیے: شمالی کوریا
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کِم
جنوری
تحریک انصاف ووٹوں سے اقتدارمیں آئی ہے،2023 سے پہلے الیکشن نہیں ہوں گے: گورنر پنجاب
?️ 23 مئی 2021لاہور ( سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے
مئی