?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکاری کا شو ’پاکستان آئیڈل‘ ایک دہائی کے طویل وقفے کے بعد شاندار انداز میں واپس آ رہا ہے، جس میں فواد خان، راحت فتح علی خان، زیب بنگش اور بلال مقصود سمیت کئی نامور شخصیات بطور ججز شامل ہوں گی۔
ویرائٹی کے مطابق گلوکاری کے مقابلے کا مقبول شو ’پاکستان آئیڈل‘ دس سال بعد دوبارہ سے پیش کیا جائے گا۔
پروڈکشن کمپنی ایم ایچ گلوبل نے فریمنٹل سے شو کے تمام حقوق حاصل کرلیے ہیں تاکہ اس کی پیشکش مؤثر انداز میں کی جا سکے۔
شو کی جیوری میں ملک کی مشہور شخصیات شامل ہوں گی، جن میں اداکار فواد خان، گلوکارہ زیب بنگش، گلوکار و قوال راحت فتح علی خان اور مشہور بینڈ اسٹرنگز کے موسیقار بلال مقصود شامل ہیں۔
’پاکستان آئیڈل‘ کا پہلا سیزن دسمبر 2013 میں جیو انٹرٹینمنٹ پر شروع ہوا، جو اپریل 2014 میں لاہور کے گلوکار ضماد بیگ کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
اُس وقت کے شو کے ججز میں بشریٰ انصاری، حدیقہ کیانی اور علی عظمت شامل تھے اور فائنل قسط میں ریکارڈ 10 لاکھ ووٹس ڈالے گئے تھے۔
جیو نے اصل میں 2007 میں اس فارمیٹ کے حقوق حاصل کیے تھے، مگر تکنیکی مسائل اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر شو کی لانچ تاخیر کا شکار ہوئی، بالآخر چھ سال بعد یہ شو ’پاپ آئیڈل‘ کے 50 ویں بین الاقوامی ایڈاپٹیشن کے طور پر نشر کیا گیا۔
ایم ایچ گلوبل نئے سیزن کے لیے ایک غیر معمولی حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے، جس کے تحت یہ شو پانچ مختلف ٹی وی نیٹ ورکس پر ایک ساتھ نشر کیا جائے گا، جو کہ دنیا بھر میں کسی بھی ’آئیڈل‘ فرنچائز میں پہلی بار ہو رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس کثیر پلیٹ فارم حکمت عملی کا مقصد پاکستان کے مختلف علاقوں اور زبانوں کے لوگوں تک شو کو پہنچانا ہے۔
ایم ایچ گلوبل کی ڈائریکٹر زویا مرچنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئیڈل پر فریمنٹل کے ساتھ ہماری شراکت پاکستان کی تخلیقی اور تفریحی صنعتوں کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے، یہ صرف ایک شو نہیں، بلکہ ایک ثقافتی تحریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زبردست موسیقی کا ٹیلنٹ موجود ہے اور یہ پلیٹ فارم نہ صرف قومی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر اس ٹیلنٹ کو اجاگر کرے گا۔
’پاکستان آئیڈل‘ کی پروڈکشن میں جدید ڈیجیٹل انٹریکشن کو بھی شامل کیا جائے گا، آڈیشنز آن لائن ’بگن پلیٹ فارم‘ پر شروع کیے جائیں گے، جب کہ بڑے شہروں اور دور دراز علاقوں میں براہ راست آڈیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔
پروڈکشن کا آغاز رواں سال کے آخر میں متوقع ہے، جب کہ نشریات اور پریمیئر کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
20 ملین ٹن غلہ برآمد کے لیے تیار ہے:یوکرین
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:روس اور یوکرین کے درمیان اناج اور زرعی مصنوعات کی محفوظ
جولائی
سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 8 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے
مئی
ایران کے جائز حقوق اور قومی استحکام کی حمایت جاری رکھیں گے:چین
?️ 26 فروری 2026ایران کے جائز حقوق اور قومی استحکام کی حمایت جاری رکھیں گے:چین
فروری
کولمبیا کے صدر نے مشرق وسطیٰ میں "فوری جنگ بندی” کا مطالبہ کیا
?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں: ایران کے خلاف جارحانہ امریکی صیہونی جنگ کی مخالفت جاری
مارچ
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے
فروری
غزہ سیز فائر معاہدے کا دوسرا مرحلہ شروع ہونا چاہئے: مصر
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے فرانس، یونان، سعودی عرب
اکتوبر
سزا ہونے پر کون سے عوام نکلے، عرفان صدیقی کا سینیٹ میں پی ٹی آئی ارکان پر طنز
?️ 12 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر عرفان صدیقی نے
اگست
یمن کے بارے میں متحدہ عرب امارات کا تازہ ترین موقف
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا کہ یہ ملک یمن کے
اپریل