سچ خبریں:صہیونی حکومت نے مغربی غزہ میں ایک کار کو نشانہ بنایا ،اس حملے میں شہید ہونے والوں میں شمالی غزہ کی قدس فورس بریگیڈ کا کمانڈر تھا۔
شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے آج (پیر) کو مغربی غزہ شہر میں ابوحصیره چوراہے کے قریب ایک کار کو نشانہ بنایا، فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اس حملے میں تین فلسطینی شہید ہوئے ہیں، العربی الجدید نے اطلاع دی ہے کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں جہاد اسلامی کی فوجی شاخ قدس (سرایا القدس) اسکواڈ میں شمالی غزہ بریگیڈ کا ایک کمانڈر بھی تھا،فلسطینی نیوز ایجنسی معا نے خبر دی ہے کہ اس کمانڈر کا نام حسام ابوهربید تھا۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے بھی اعلان کیا کہ اس نے جہاد اسلامی کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا ہے،درایں اثنا صہیونی حکومت نے آج خان یونس سمیت غزہ کے دیگر حصوں پر بھی بمباری کی ، اس دوران "احمد فائز عرفات” نامی شہری شہید ہوگیا،فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں اب تک دسیوں افراد شہید ہوچکے ہیں اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں جن میں سیکڑوں کی حالت نازک ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ چھ دنوں سے صیہونیوں نے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی شروع کی ہوئی ہے جس کے تحت معصوم بچوں اور بے دفاع خواتین کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی براداری مجرمانہ انداز میں خاموش تماشائی بنائی ہوئی ہےجبکہ انسانی حقوق کے موضوع پر لمبے لمبے لیکچر دینے والے کہہ رہے کہ اسرائیل کو اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہیں تاہم انھیں فلسطینی بچوں کی سسکیاں سنائی نہیں دے رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسحٰق ڈار کا آرمی چیف کے خاندان کا ٹیکس ریکارڈ ’لیک‘ ہونے کا نوٹس
نومبر
ابوظہبی کا امریکہ کو کرارا جواب
مئی
حج کے لیے سعودی عرب کی نئی شرط
جنوری
سینیٹ کا ووٹ کا کس طرح مسترد ہوتا ہے؟
مارچ
ہم دنیا کو امریکی اور مغربی مداخلت سے بچائیں گے:سلیمان سویلو
مارچ
وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے
ستمبر
کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک پارٹی کیے نام پر کافی ووٹ حاصل کیے
اگست
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ترجیحی شعبوں پر جائزہ اجلاس ہوا
دسمبر