بشام حادثہ: وزیر داخلہ کا چینی سفارتخانے کا دورہ، تفتیشی ٹیم کو بریفنگ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کرتے ہوئے بشام واقعے کی تحقیقات کے لیے چین سے آئی تفتیشی ٹیم کو بریفنگ دی۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ ٹیم خصوصی طور پربشام واقعے کی تحقیقات کے لیے چین سے آئی ہے، ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سیکیورٹی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہائی کرائی کہ بشام حملے کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ 26 مارچ کو شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی قاٖفلے ہر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا تھا، اسی روز چین نے خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں خودکش حملے میں چینی انجینئرز کی ہلاکت کے بعد خودکش حملے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

ریجنل پولیس چیف محمد علی گنڈاپور نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا دی جو اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے داسو میں اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو بشام پولیس نے شانگلہ میں چینی قافلے پر خود کش حملے کی نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے سوات کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کو خط ارسال کردیا۔

مشہور خبریں۔

ایک شامی پارٹی: جولانی نے اپنی حکمرانی کی ضمانت کے لیے شام کی زمین اسرائیل کو بیچ دی

?️ 6 دسمبر 2025سچ خبریں: سیریئن لبریشن پارٹی کے کوآرڈینیٹر نے اس بات پر زور

یورپ یوکرین تنازع میں غیر جانبدار نہیں؛ ہم یوکرین کے حامی ہیں: فن لینڈ

?️ 30 جون 2026سچ خبریں:فن لینڈ کی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپ یوکرین

لبنان کی فوج: ایک ایک انچ زیرِ قبضہ زمین اسرائیل سے واپس لے کر رہیں گے

?️ 21 اپریل 2026 سچ خبریں: لبنانی فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ان کا

ٹک ٹاک پر پابندی پر بیجنگ کا مؤقف ’انتہائی ستم ظریفی‘ ہے، امریکی سفیر

?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: چین میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ حکمران کمیونسٹ

ہم جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی حمایت کے لیے تیار ہیں: قطری امیر

?️ 25 اپریل 2026 سچ خبریں:قطر کے دیوان امیری نے اعلان کیا ہے کہ امیر

صہیونی فوج کو 12000 فوجیوں کی شدید کمی کا سامنا؛ صہیونی تجزیہ نگار کا اعتراف

?️ 21 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی تجزیہ نگار آلوف بن نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی

مجرم رہنما انتقام سے بچ نہیں سکتے: ابو عبیدہ

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے حزب اللہ کے

ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے میں بہترین آپشن ہوں: بائیڈن

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ ان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے