?️
سچ خبریں:تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق غزہ پر صیہونیوں کی جاریت کے نتیجہ میں اب تک شہدا کی تعداد202 تک پہنچ گئی ہے جن میں ایک بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں اب تک 202فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں 53 بچے اور 31 خواتین بھی شامل ہیں،یادرہے کہ اسرائيل اور فلسطینیوں کے درمیان پیر کے دن اس وقت جھڑپیں شروع ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ کردیا تھا۔
غزہ میں موجود طبی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 202 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں 53 بچے اور 31 خواتین بھی شامل ہیں،اطلاعات کے مطابق غزہ کی مرکزی سڑک الوحدہ پر اسرائیل کے تازہ ترین حملےميں 26 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں 10 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں،واضح رہے کہ اسرائیلی جنگی طیارے غزہ میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے بھی اب تک اسرائیل پر 2900 میزائل داغے ہیں۔
فلسطینی مزحمتی تنظیم حماس کی فوجی وننگ قسام بریگیڈ نے یحیی عیاش کے نام پر عیاش 250 میزائل کی رونمائی کی ہے جبکہ جہاد اسلامی تنظیم کی عسکری ونگ سرایا القدس نے بھی شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے نام پر قاسم میزائل کی رونمائی کی اور ان دونوں میزائلوں سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر حملہ کیا گیاہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں عالمی میڈیا ہاؤس کی بلند عمارت پر بمباری کرکے تباہ کردیا تھا،اطلاعات کے مطابق اس عمارت میں الجزیرہ اور ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) سمیت دیگر بین الاقوامی میڈیا کے دفاتر بھی تباہ ہوگئے جو اسرائیلی فوج کی غزہ میں میڈیا کو خاموش کرنےکی بدترین کوشش ہے،ذرائع کے مطابق الجلا ٹاور کے مالک نے میڈیا کو اسرائیلی حملے کے حوالے سے پہلے ہی خبردار کردیا تھا اور عمارت کو خالی کردیا گیا تھا۔ الجزیرہ میں جاری کی گئیں ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 12 منزلہ عمارت کارروائی کے بعد لمحوں میں تباہ ہورہی ہے اور آسمان کی جانب دھواں بلند ہورہا ہے۔


مشہور خبریں۔
سر فروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:جمعہ کی شام کو صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے مشرق
اگست
غزہ میں قحط کا المیہ؛ عصر حاضر کا سب سے بھیانک ظلم
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی ایک رپورٹ کے مطابق، جنگ زدہ علاقے
جولائی
امریکہ کیسے مانے گا کہ یوکرین جنگ ہار چکا ہے؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن
جولائی
کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی، شیخ وقاص اکرم
?️ 22 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ
دسمبر
امریکہ نے پھر نیتن یاہو کو آنکھ دکھائی
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام
اگست
حضرموت اور المہرہ میں پیش رفت پر سعودی عرب کی تشویش، کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی اپیل
?️ 25 دسمبر 2025حضرموت اور المہرہ میں پیش رفت پر سعودی عرب کی تشویش، کشیدگی
دسمبر
عالمی ادارۂ صحت کا نیا معاہدہ اور امریکہ کی مخالفت؛ صحت اور عالمی سیاست کا نیا باب
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:عالمی ادارۂ صحت نے متعدی بیماریوں کے خلاف 35 شقوں
جون
فلسطینی مجاہدین کا اپنی فتح میں حصہ داروں کا اعلان
?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی فوجی شاخ کے ترجمان نے
مئی