SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ کشمیر

مسئلہ کشمیر طاقت کے زور پر نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے

مارچ 15, 2021
اندر کشمیر
مسئلہ کشمیر طاقت کے زور پر نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے
0
تقسیم
30
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں یوتھ سوشل اینڈ جسٹس لیگ نے مسئلہ کشمیر کو ایک عالمی مسئلہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر طاقت کے زور پر نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں یوتھ سوشل اینڈ جسٹس لیگ نے کہا ہے کہ کشمیر نہ علاقائی مسئلہ ہے اور نہ ہی مذہبی بلکہ یہ ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کو اس کا تاریخی پس منظر مد نظر رکھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یوتھ سوشل اینڈ جسٹس لیگ نے سرینگر میں ایک پارٹی اجلاس میں کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ کشمیریوں کے جذبات اور خواہشات کا احترام کیا جائے اور بامقصد بات چیت شروع کرنے کے لئے بھارت ایک حقیقت پسندانہ سوچ اور رویہ اختیارکرے۔

اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین ملک احمد نے کی اور پارٹی کی جنرل سیکریٹری ثمینہ بانو ، جان بانو، احمد میر ، یاسر محمد، امتیاز احمد، محمد عمیر اور دیگر کارکنان نے اجلاس میں شرکت کی۔

پارٹی رہنماؤں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ی بھارتی عوام کے خلاف نہیں تاہم خطے میں معاشی ترقی کے لئے کشیدگی کی بنیادی وجہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند طلباء اور سیاسی رہنمائوں کو فوری طورپر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس کی سرپرستی میں بی جے پی حکومت نے اپنے انتہا پسندانہ ہندتو انظریے کو زبردستی مسلط کرنے کے لئے جنوبی ایشیا کا امن داؤ پر لگا دیا ہے۔

Short Link
Copied
ٹیگز: بی جے پیپبلک سیفٹی ایکٹمسئلہ کشمیرمقبوضہ کشمیر

متعلقہ پوسٹس

کشمیری صحافی رئیس بٹ کو پہلے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
کشمیر

کشمیری صحافی رئیس بٹ کو پہلے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت

مارچ 30, 2023
کشمیریوں کو بدترین بھارتی مظالم کا سامنا ہے،کل جماعتی حریت کانفرنس
کشمیر

کشمیریوں کو بدترین بھارتی مظالم کا سامنا ہے،کل جماعتی حریت کانفرنس

مارچ 29, 2023
ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کے لواحقین27سال گزرجانے کے باوجود انصاف سے محروم
کشمیر

ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کے لواحقین27سال گزرجانے کے باوجود انصاف سے محروم

مارچ 27, 2023

ریاض کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا فیصلہ

ریاض
مارچ 30, 2023
0

سچ خبریں:سعودی عرب کی وزراء کونسل نے اپنے اجلاس میں ریاض حکومت کے شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کے فیصلے...

مزید پڑھیں

صحت کے نظام پر جرمن شہریوں کے اعتماد میں نمایاں کمی

جرمن
مارچ 30, 2023
0

سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً 60 فیصد کو جرمن حکومت کی معیاری اور...

مزید پڑھیں

تہران ریاض دوستی ہمسایوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں معاون ہے۔ عمران خان

تہران ریاض دوستی ہمسایوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں معاون ہے۔ عمران خان
مارچ 30, 2023
0

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان   نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات...

مزید پڑھیں

انگلینڈ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

انگلینڈ
مارچ 30, 2023
0

سچ خبریں:جرمنی کے Wirtschaftswohe اخبار کے مطابق برطانیہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی ہیں۔ خاص...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?