?️
سچ خبریں: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی صورتحال تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے، جس کا فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہو رہا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے اور ہائی کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ مجھے نوٹس ملا ہے کہ میں سیکریٹری مذہبی امور کے پاس حاضر ہو جاؤں۔
یہ بھی پڑھیں: امن و امان کی خراب صورتحال، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں سیاسی سرگرمیوں کو مشکل قرار دے دیا
شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ سماعت آج ملتوی نہیں ہو سکتی، ساڑھے 9 بجے بلایا گیا لیکن سیکریٹری مذہبی امور موجود نہیں تھے۔ سمجھ نہیں آ رہی کہ انہوں نے کیوں نوٹس دیا، اب ہمیں دوبارہ ہائی کورٹ جانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ لال حویلی میرے بھائی کے نام ہے اور میری وہاں رہائش ہے۔ بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے دو بار لال حویلی پر فلم بنانے کی درخواست کی، لیکن میں نے اجازت نہیں دی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جب کسی کی عقل پر پردے پڑ جاتے ہیں تو پھر ایسے ہی ہوتا ہے۔ یہ لوگ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا چاہتے تھے، 31 اگست تک ملک کی سیاست کا حال واضح ہو جائے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ قوم بجلی کے بلوں سے پریشان ہے، بھائی بھائی کو مار رہا ہے۔ میں دو بڑوں کو کہتا ہوں کہ ان کو فارغ کریں، حکومت نفرت کا نشان بن چکی ہے اور نالائق ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عدالتیں اس بار انہیں روند دیں گی۔ عدلیہ سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی باتیں کریں گے تو کیا ہوگا؟ سیاسی لوگ ایک ہی ٹھوس کیس بناتے ہیں جبکہ میرے خلاف 14 کیسز ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک میں کشیدہ سیاسی صورتحال کے سبب آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر ہورہی ہے
انہوں نے کہا کہ یہ صرف تنگ کرنے کے بہانے ہیں۔ ہائی کورٹ قرار دے چکی ہے کہ ہمارے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ ایک تشویشناک مساوات مسلط کر رہی ہے: صیہونی نیٹ ورک
?️ 7 جون 2026 سچ خبریں: صہیونی نیٹ ورک کان نے اعتراف کیا ہے کہ
جون
حلیم عادل شیخ کو دھمکی آمیز ویڈیو موصول ہوئی ہے
?️ 2 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم
جنوری
اگر عدلیہ نے 90 روز میں انتخابات کرانے کا کہا تو ہم کروائیں گے، نگران وزیراعظم
?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
ستمبر
مصریوں کے لیے نیتن یاہو کا پیغام
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے
دسمبر
سپریم کورٹ نے کل چیف الیکشن کمشنر کو طلب کر لیا
?️ 15 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے
فروری
بوسٹن میں ٹرمپ مخالف مظاہرہ
?️ 21 جنوری 2026سچ خبریں:گذشتہ شب بوسٹن میں سیکڑوں افراد جمع ہوئے تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ
جنوری
سپریم کورٹ: ’آپ استحکام نہیں چاہتے؟‘ انتخابات مؤخر کرانے کی ایک اور درخواست مسترد
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات مؤخر کرانے کی ایک اور درخواست کو
دسمبر
پاکستان: کورونا وائرس کی چوتھی لہر آنے کا خدشہ
?️ 13 جون 2021کراچی ( سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے
جون