?️
سچ خبریں:آئیوی لیگ سمیت معروف امریکی یونیورسٹیوں نے ٹرمپ حکومت کی جانب سے تحقیقاتی فنڈز کے خاتمے اور تعلیمی خودمختاری پر حملوں کے خلاف اتحاد قائم کر لیا،یونیورسٹیوں نے آزادیِ تعلیمی پالیسی، داخلوں اور نصاب پر سرخ لکیریں کھینچ دی ہیں۔
ترک خبر رساں ادارے اناطولیہ کے مطابق، امریکہ کی ممتاز یونیورسٹیوں کے سربراہان نے ٹرمپ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں پر مالی و سیاسی دباؤ کے خلاف متحد ہو کر ایک خصوصی ائتلاف تشکیل دیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی کئی نمایاں یونیورسٹیوں کے صدور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تحقیقاتی بجٹ کی بندش اور تعلیمی آزادی پر حملوں کے خلاف ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اتحاد تقریباً 10 اعلیٰ تعلیمی اداروں پر مشتمل ہے، جن میں سے بیشتر آئیوی لیگکی نمائندگی کرتے ہیں، یعنی وہ آٹھ پرائیویٹ یونیورسٹیاں جو امریکہ کی سب سے بااثر اور پرانی جامعات میں شمار ہوتی ہیں، نیز دیگر معروف تحقیقی جامعات بھی اس اتحاد کا حصہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اس اتحاد کا پس منظر اُس متنازعہ اقدام سے جڑا ہے جس میں ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو ایک ثقافتی صفائیکے مطالبے کی فہرست دی ہے، جسے کئی ماہرین تعلیم آزادیِ علمی پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔
یہ اتحاد صرف یونیورسٹی صدور تک محدود نہیں بلکہ ان جامعات کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے اراکین بھی اس میں شامل ہیں۔ اراکین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کے نزدیک کچھ سرخ لکیریںناقابلِ عبور ہیں، جن میں تحقیقی آزادی، داخلے سے متعلق خود مختاری، اساتذہ کی بھرتی، اور نصاب سازی کے فیصلے شامل ہیں۔
ٹرمپ حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کو وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ اس دباؤ کے ذرائع میں وفاقی فنڈنگ میں کٹوتی اور غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنا شامل ہیں۔
ٹرمپ نے 2025 میں دوبارہ وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد کئی اعلیٰ تعلیمی اداروں کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔ ان میں:
– کولمبیا یونیورسٹی کے 400 ملین ڈالر کے فنڈز کی معطلی،
– ہارورڈ کی 2 ارب ڈالر سے زائد کی مالی امداد کا خاتمہ،
– اور کم از کم 60 جامعات کے خلاف تحقیقات شامل ہیں،
جن تحقیقات کا محور نسلی، قومی، صنفی اور ثقافتی تنوع کے پروگرام، فلسطینی حمایت میں طلبہ مظاہروں کا ردعمل، اور یونیورسٹی کی پالیسیوں پر اثر انداز ہونا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کیلئے کام کرتا رہے گا، وزیراعظم
?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
جون
ترکی میں اردوغان کے سب سے بڑے مخالف جماعت کے خلاف غیر معمولی اقدام
?️ 5 ستمبر 2025 ترکی میں اردوغان کے سب سے بڑے مخالف جماعت کے خلاف
ستمبر
ایران اور روس کے تعلقات سے نیتن یاہو کی نندیں حرام
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے بینجمن نیتن یاہو نے
جون
ہم نے ترکی کی فوجی موجودگی کو روکنے کے لیے شام پر حملہ کیا: نتن یاہو
?️ 19 اگست 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے وزیراعظم کے دفتر نے ایک بیان میں
اگست
طالبان کا ایران اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا مطالبہ
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان
اگست
ترکی میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کا قانون ختم
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:ترکی میں نیشنل اینٹی کورونا ہیڈ کوارٹرز کے فیصلے کے مطابق
مارچ
ریاض کی نئی علاقائی پالیسی اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے:صیہونی اخبار
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:ریاض کی حالیہ علاقائی پالیسی علاقائی ممالک کے ساتھ ہم آہنگی
اپریل
اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ نے مغرب کو بھی خطرے میں ڈالا: مغربی سیاست دان
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:مغرب کی بائیں بازو کی تحریک کے سیاسی رہنماؤں میں سے
مئی