سچ خبریں:جرمنی کے وزیر صحت نے خبردار کیا کہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اس ملک میں دیوالیہ ہونے اور ہسپتالوں کے بند ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمن وزیر صحت کارل لاٹریچ نے خبردار کیا کہ اس ملک میں ایندھن کے موجودہ بحران اور مہنگائی کی وجہ سے ہسپتالوں کے بند ہونے کا امکان ہے،ARD خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے لاٹریچ نے کہا کہ ہسپتالوں کی صورتحال نہایت ہی نازک ہے،ہ اگر ہم نے انہیں سجنیدگی سے نہ لیا تو وہ بند ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں جرمن وزیر خزانہ کرسچن لِنڈنر سے بات کروں گا کہ ہسپتالوں کی مدد کے لیے کتنی رقم درکار ہے اور اس سلسلہ میں کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں، جرمن وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ جس طرح جرمن فوج کے لیے خصوصی فنڈ بنائے گئے ہیں اس طرح کی کوئی بات نہیں کر رہا ہوں کیونکہ ہم ہر محکمے کے لیے [مالی امداد کے لیے] خصوصی فنڈ نہیں بنا سکتے۔
واضح رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں جرمن ہسپتال ایسوسی ایشن نے صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے فوری سیاسی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگر اقتصادی ایمرجنسی کی وجہ سے بہت سے ہسپتالوں کے بند ہونے کا خطرہ ہے۔