جاپانی وزیر اعظم کا پارٹی کی قیادت کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان

دستبردار

?️

سچ خبریں:جاپان کے وزیر اعظم ستمبر میں اپنی سیاسی جماعت کی قیادت کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوشی ہائیڈے سوگا کے جاپان کے وزیر اعظم بننے کے صرف ایک سال بعد اس ملک کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ ستمبر میں سیاسی قیادت کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ نئے وزیر اعظم کی راہ ہموار کی جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے سال ستمبر میں ابے شنزو کی جگہ لینے والے سوگا نے جاپانی لوگوں میں مقبولیت میں تیزی سے کمی دیکھی ہے ،ان کے لیے جاپانی شہریوں کا اطمینان 30 فیصد سے کم تک پہنچ گیا ہے،واضح رہے کہ یہ اعلان ایسے وقت میں ہے جبکہ جاپان کو عام انتخابات کے دوران کورونا وائرس کی بدترین لہر کا سامنا ہے،واضح رہے کہ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد جاپان کا اسٹاک انڈیکس 2 فیصد بڑھ گیا ہے۔

درایں اثنا جاپان کی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ سوگا 29 ستمبر کی صدارتی دوڑ میں حصہ نہیں لیں گےلہذا مقابلے کا حتمی فاتح جاپان کا نیا وزیراعظم ہوگا،واضح رہے کہ جاپانی حکومت اکتوبر کے وسط میں عام انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ سوگا کابینہ اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی تشکیل کو ٹھیک کرنا چاہتے تھے لیکن یہ منصوبہ فی الحال ایجنڈے سے ہٹ کر ہے۔

جاپان کےسابق وزیر خارجہ Fumio Kishida نے اس عہدے کی دوڑ شروع کر دی ہے، انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے جواب میں سوگ کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بحران کے نتائج سے نمٹنے کے لیے معاشی محرک پیکج کو اپنانے اور اس پر عمل درآمد پر زور دیا۔

 

مشہور خبریں۔

مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارت ،مقبوضہ کشمیرمیں آزادی صحافت تیزی سے کمی آئی ہے

?️ 17 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج جب بھارت قومی یوم صحافت منارہا ہے مودی

امریکہ کو ایران کے ساتھ معاہدے کی زیادہ ضرورت کیوں ہے؟

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں:  گزشتہ دہائیوں میں، ایران کے جوہری پروگرام نے امریکہ کی

اسپین میں ہزاروں لوگ فلسطین کی حامیت میں سڑکوں پر

?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہفتے کی شام بارسلونا کے مرکز میں تقریباً 70,000 افراد جمع

نیٹو فوجی اتحاد کی تاریخ میں پہلی بار ریپڈ ری ایکشن فورس فعال

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:نیٹو کے اعلیٰ فوجی کمانڈر نےاس فوجی اتحاد کی تاریخ میں

فیصل کریم کنڈی کا گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹانے کی خبروں سے اظہارِ لاعلمی

?️ 30 نومبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں

غزہ میں صہیونیوں کے جرائم کے خلاف آسٹریلیا کی گرین پارٹی کا اعتراض

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں ہونے والے ہولناک انسانی جرائم میں بچوں کو

امریکہ کے ساتھ روس کے تعلقات بحران ہیں: پیوٹن

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ واشنگٹن اور ماسکو کے

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، پینٹاگون نے اہم دعویٰ کردیا

?️ 9 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) پینٹاگون نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے