مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا کمبھ میلے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے

مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا کمبھ میلے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے

?️

سرینگر (سچ خبریں)  بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے شدید قہر مچا رکھا ہے وہیں انتہاپسند ہندو لوگوں کی زندگیوں کی پرواہ کیئے بغیر اپنے مذہبی تہوار منانے میں مشغول ہیں جس سے ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال بدتر ہوچکی ہے، لیکن اب بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا منعقد کرانے کی سازش کی جارہی ہے جس سے مقبوضہ کشمیر میں بھی صورتحال مزید بدتر ہوجائے گی۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں پروفیسر عبدالغنی بٹ، آغا سید حسن الموسوی الصفوی اور عبدالاحد پرہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہلک وبا سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر امرناتھ یاترا کو ملتوی کرے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنمائوں نے بدھ کو سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ وادی کشمیر میں6لاکھ سے زائد یاتریوں کی موجودگی مقامی آبادی کے لئے تباہ کن ہوگی، انہوں نے خبردار کیا کہ امرناتھ یاترا مقبوضہ جموں و کشمیرمیں مہلک وبا کے پھیلائو کو تیز تر کردے گی۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے بدھ کوجاری کی گئی ایک رپورٹ میں افسوس کا اظہارکیا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی عالمی تنقید کے باوجود نریندر مودی کی بی جے پی حکومت بضد ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندئوں کی سالانہ امرناتھ یاترا طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔

مزیدپریشان کن بات یہ ہے کہ قابض حکومت مقبوضہ جموں و کشمیرمیں ماہرین صحت کے انتباہ پر توجہ دینے کے لئے تیار نہیں جن کو خدشہ ہے کہ امرناتھ یاترا کمبھ میلے کی طرح مقبوضہ علاقے میں کورونا وائرس کے تباہ کن پھیلائوکا باعث بنے گی۔

رپورٹ میں تجزیہ کاروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مودی حکومت دراصل یاترا کے ذریعے یہ دکھانا چاہتی ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سب اچھا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سیاسی امور کے مشیر غلام محمد خان سوپوری نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں 5 اگست 2019 کے بعدکشمیری عوام پر ہندو انتظامیہ مسلط کرنے کے بھارت کے سیاسی ایجنڈے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے مسلم افسران کی جگہ سخت گیر ہندو بیوروکریٹس کولایا جارہا ہے،  انہوں نے کہا کہ قابل مسلم افسران کو ہٹانے کے لئے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

حریت رہنما بلال صدیقی نے ایک بیان میں کورونا وائرس کے پیش نظر بھارتی جیلوں سے تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کشمیری سیاسی قیدیوں کی زندگیوں کے ساتھ جان بوجھ کر کھلواڑ کر رہے ہیں، ادھر دنیا بھر سے رپورٹیں آرہی ہیں کہ بھارتی ساختہ آسٹرا زنیکاویکسین سے مختلف ممالک میں لوگ ہلاک ہورہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں کا ڈیٹا صیہونیوں کو دینے کے بعد مائیکروسافٹ مقبوضہ علاقوں سے یورپ فرار

?️ 12 مئی 2026سچ خبریں:فلسطینیوں کے ڈیٹا کی افشاہی اور صہیونی جاسوسی ایجنسیوں کو معلومات

فلسطین عرب دنیا اور اسلام کا اصلی موضوع رہے گا:الازہر

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:الازہر یونیورسٹی نے مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے حملے کی

سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجود ماڈل پر بلاتاخیر عمل کرنا ہوگا، وزیراعظم

?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب کی تباہی کے

غزہ جنگ کی وجہ سے صیہونی حکومت پر اٹلی کی سخت تنقید

?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:ایک بیان میں، اٹلی کے وزیر خارجہ نے زور دیا کہ

عراق امریکی پابندیوں کے سب سے بڑے پیکج کا منتظر ہے

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: عراق کی سیاسی فضا ملک میں افراد اور اداروں کے

کیا مسلم لیگ(ن) تنہا ہو چکی ہے؟

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں اپنے

یوکرین کی امداد کرنے کے لیے امریکی شرطیں

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے یوکرین کو فوجی مدد جاری رکھنے کے

پاکستانی پاسپورٹ بدستور دنیا کی کمزور ترین سفری دستاویزات میں شامل

?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پاسپورٹ بدستور دنیا کی کمزور ترین سفری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے